57th International Film Festival of India 2026
20 – 28 Nov 2026

سنیما کے جشن کی رنگارنگیاں: آئی ایف ایف آئی (اِفّی)پریڈ سے گوا کی ثقافتی رونقیں سڑکوں پر جلوہ گر


وزیر اعلیٰ ڈاکٹر پرمود ساونت نے ’آتم نربھر بھارت‘کے تئیں گوا کے عزم کا اعادہ کیا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 25 NOV 2026 9:06PMby PIB Delhiریلیز آئی ڈی: 2341758Views: 10

ہندوستان کے 57ویں بین الاقوامی فلمی میلے،اِفّی (آئی ایف ایف آئی) کی تقریبات کو سنیما گھروں اور میلے کے مقامات سے باہر تک وسعت دیتے ہوئے، ’سنیما کی خوشیوں کا جشن‘ کے موضوع پر منعقدہ شاندار آئی ایف ایف آئی(اِفّی) پریڈ نے آج پنجی کی سڑکوں کو گوا کے فنون اور ثقافتی ورثے کے رنگوں سے جگمگا دیا۔ اس پریڈ کا آغاز انٹرٹینمنٹ سوسائٹی آف گوا (ای ایس جی) کے احاطے سے ہوا اور یہ کلا اکیڈمی تک پہنچی۔ اس میں رنگا رنگ جھانکیوں، روایتی دست کاری، لوک فنون کے مظاہروں اور عوام کی پُرجوش شرکت نے ایک سماں باندھ دیا۔

گوا کی مالا مال ثقافتی روایات کی عکاس اس پریڈ میں ریاست کے کارنیول اور شگمو اُتسو کی تقریبات میں انعام یافتہ جھانکیوں کے ساتھ دلکش لوک رقص کے مظاہرے بھی پیش کیے گئے۔ گوا کے تہواروں کی خوشیوں کو سنیما کی عالمگیر مقبولیت کے ساتھ ہم آہنگ کرتے ہوئے، مذکورہ  جلوس نے سیاحوں، مندوبین اور مقامی باشندوں کو ریاست کی ثقافتی رنگا رنگی سے روشناس ہونے کا ایک منفرد موقع بھی فراہم کیا۔ اس نے آئی ایف ایف آئی (اِفّی)کے موضوع ’سرحدوں سے ماورا کہانیاں‘ کے جذبے  کی بھی عکاسی کی اور اس بات کو  دکھایا کہ فن اور ثقافتی اظہار کس طرح لسانی اور جغرافیائی حدود سے بالاتر ہوتے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/2.JPG(1)_20261125211040_432147.jpeg

پریڈ کا افتتاح کرتے ہوئے گوا کے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر پرمود ساونت نے معزز شخصیات، فنکاروں اور میلے میں  شامل ہونے والے افراد کاخیرمقدم کیا اور ’آتم نربھر بھارت‘ کے وژن کے تئیں ریاستی حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔ وزیر اعلیٰ نے مقامی صلاحیتوں کو فروغ دینے، ثقافتی روایات کے تحفظ اور عوامی شراکت داری پر مبنی اقدامات کے ذریعے خود انحصاری کو فروغ دینے کی اہمیت پر زور دیا۔ آکاش قندیل مقابلے کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے روایتی دست ساز آسمانی لالٹینوں کے ذریعے اپنی تخلیقی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے میں گوا کے عوام کی پُرجوش شرکت کو بھی سراہا۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اس طرح کے اقدامات سے نہ صرف فنکارانہ اظہار کا جشن منایا جاتا ہے بلکہ عوامی شراکت داری کو بھی مضبوطی فراہم ہوتی ہیں اور قدیم روایات کو بھی زندہ رکھاجاتاہے۔ وزیر اعلیٰ  نے کہا کہ آئی ایف ایف آئی (اِفّی)کا موضوع ’سرحدوں سے ماورا کہانیاں‘ گوا کی روایتی جھانکیوں کی پریڈ اور لوک فنون کے مظاہروں میں فطری طور پر جلوہ گر ہوئی ہیں۔ اس طرح کے  ثقافتی اظہار زائرین کو زبان کی رکاوٹوں سے بالاتر ہوکر ریاست کے فنکارانہ ورثے کو سراہنے کا موقع فراہم کرتے ہیں۔ انہوں نے پریڈ میں حصہ لینے والے فنکاروں اور منتظمین کو اس بات کے لیے مبارک باد دی اور آئی ایف ایف آئی (اِفّی)کے جاری ایڈیشن کو اب تک کے کامیاب ترین ایڈیشنس میں سے ایک قرار دیتے ہوئے گوا حکومت کی جانب سے تمام زائرین کا پُرتپاک خیرمقدم کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/WhatsAppImage2026-11-25at9.00.35PM_20261125211151_5e7a4f.jpeghttps://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/4.JPG_20261125211134_7cf392.jpeg

اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انٹرٹینمنٹ سوسائٹی آف گوا (ای ایس جی) کی نائب چیئرپرسن محترمہ دیلیلا ایم لوبو نے آکاش قندیل (روایتی لالٹین سازی) مقابلے کو اجاگر کیا، جس میں اس سال مور کے موضوع پر 350 سے زائد تخلیقات موصول ہوئیں۔ انہوں نے شرکاء کی تخلیقی صلاحیتوں اور دست کاری کو سراہتے ہوئے خصوصی پریڈ کا بھی ذکر کیا، جس میں کارنیول کی انعام یافتہ جھانکیوں اور رنگا رنگ لوک فنون کے مظاہروں کو پیش کیا گیا۔ انہوں نے اس میں شرکت کرنےوالوں اور سنیما کے شائقین کو اس بات کے لیے مدعو کیا کہ  وہ گوا کی ثقافتی ثروت سے لطف اندوز ہوں اور اس میلے میں پیش کیے جانے والے سنیما کے متنوع تجربات سے بھی محظوظ ہوں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/WhatsAppImage2026-11-25at9.00.35PM(1)_20261125211214_7d5190.jpeg

اس موقع پر اطلاعات و نشریات  کی وزارت کے ایڈیشنل سکریٹری جناب پربھات، نیشنل فلم ڈیولپمنٹ کارپوریشن (این ایف ڈی سی) کے چیئرمین جناب جی کرشن کمار، این ایف ڈی سی کے منیجنگ ڈائریکٹر جناب دھیرج سنگھ، انٹرٹینمنٹ سوسائٹی آف گوا (ای ایس جی) کے چیف ایگزیکٹیو افسر جناب دیپک بانڈیکر اور فلمی دنیا کی معروف شخصیات جناب اسیم باجپئی، جناب ایشلے لوبو اور جناب سینی ایس جوہرے بھی موجود تھے۔

یہاں IFFILOID پڑھیں: https://www.pib.gov.in/iffi/57/iffiLoid.aspx?yr=2026&lang=1&reg=48

***

 (ش ح -ش م-ع ن)

U. No. 8274


Great films resonate through passionate voices. Share your love for cinema with #IFFI2026 and #StoriesWithoutBorders. Tag us @pibindia on Instagram and @PIB_India on X, and we will help amplify your festival moments!

For accredited journalists, critics, bloggers, and vloggers seeking 1-on-1 interviews with filmmakers and festival juries, write to us at:
iffi.mediadesk@pib.gov.in with the subject line: Take One with PIB.


Official Release ID: 2341758
•
Media Centre: Goa
•
Festival Dates: Nov 20 – 28, 2026