57th International Film Festival of India 2026
20 – 28 Nov 2026

معروف اداکار راکیش بیدی نے آئی ایف ایف آئی 2026 کی فلم ’دھورندھر‘ کی پریس کانفرنس میں کردار نگاری کے فن کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی


’دھریندر‘ میں جمیل جمالی کے کردار کی تشکیل میں تھیٹر کے تجربے اور کردار کے گہرے مطالعے نے اہم کردار ادا کیا: راکیش بیدی کا آئی ایف ایف آئی 57 میں انکشاف

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 21 NOV 2026 9:29PMby PIB Delhiریلیز آئی ڈی: 2339880Views: 8

آدتیہ دھر کی ہندی فیچر فلم دھورندھر، جس نے بھارت کے 57ویں بین الاقوامی فلمی میلے کے بھارتی پینورما حصے میں مرکزی دھارے کی سنیما فیچر فلموں کے زمرے کا افتتاح کیا، میلے کے دوسرے روز گوا کے پنجی میں واقع میڈیا مرکز میں منعقدہ ایک دلچسپ پریس کانفرنس کا موضوع رہی۔

اس تبادلۂ خیال پر مبنی نشست میں تجربہ کار اداکار راکیش بیدی اور معروف پروڈکشن ڈیزائنر سینی ایس جوہرے نے شرکت کی۔ انہوں نے فلم کے تخلیقی سفر، کردار نگاری کے باریک پہلوؤں اور بصری دنیا کی تشکیل کے بارے میں اپنے خیالات پیش کیے۔ اس نشست کی نظامت وزارتِ اطلاعات و نشریات کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل جناب مہیش کمار نے کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/NIL_7156.JPG(1)_20261121214057_ae92c4.jpeg

جمیل جمالی کے کردار میں اپنی اداکاری کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے راکیش بیدی نے معاصر سنیما میں کردار نگاری کی تہہ داری کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ تھیٹر کے اپنے وسیع تجربے کا حوالہ دیتے ہوئے، جسے انہوں نے اپنے فن کی مستقل بنیاد قرار دیا، بیدی نے اپنے کردار کی تشکیل کے لیے کی گئی باریک بینی سے تحقیق کے بارے میں بتایا۔ انہوں نے زور دیا کہ کردار کے اعمال منظر کی ضرورت کے مطابق ہونے چاہئیں، تاکہ اداکاری محض نقل اتارنے کی مشق کے بجائے کردار کی مکمل عکاسی بن سکے۔

پانچ دہائیوں پر محیط اپنے کیریئر پر روشنی ڈالتے ہوئے، جس میں انہوں نے مختلف نوعیت کے چیلنجنگ کردار ادا کیے، بیدی نے سنیما کی بدلتی ہوئی رسائی اور مقبولیت پر گفتگو کی۔ ’ایک دوجے کے لیے‘، ’ترنگا‘ اور ’چشمِ بددور‘ جیسی اپنی ابتدائی فلموں کی بے پناہ مقبولیت کو یاد کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس وقت بھی سنیما کو عوام میں زبردست پذیرائی حاصل تھی، تاہم ڈیجیٹل رابطے کی عدم موجودگی کے باعث اس کی رسائی محدود تھی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/NIL_7170.JPG_20261121214135_a98967.jpeg

اس کے برعکس، سماجی ذرائع ابلاغ نے ناظرین کے فلمی اداکاری سے واقف ہونے اور اس سے وابستہ ہونے کے طریقے کو بدل دیا ہے۔ اب ایک اداکار کا کام محض ایک کلک کے ذریعے دنیا بھر کے ناظرین تک پہنچ سکتا ہے۔

ایک فلمی شائق کے سوال کے جواب میں، جس نے ان کے مزاحیہ اور سنجیدہ اداکاری کے وقت اور انداز کے بارے میں پوچھا تھا، بیدی نے وضاحت کی کہ ایسے باریک پہلو کبھی اتفاقاً سامنے نہیں آتے۔ ان کے مطابق، ہر اشارہ اور ہر تاثراتی انداز، مکالمے اور کردار کے ارتقائی سفر کے حصے کے طور پر سوچ سمجھ کر طے کیا جاتا ہے، تاکہ کردار کی پیش کش میں حقیقت پسندی پیدا کرنے کے لیے اظہار کا ایک بامقصد ذریعہ بن سکے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/NIL_7201.JPG_20261121214157_cbb88f.jpeg

جب ان سے پوچھا گیا کہ وہ جذبات کی تبدیلی اتنی سہولت سے کیسے کرتے ہیں اور کیا وہ آئینے کے سامنے مشق کرتے ہیں، تو بیدی نے اپنے اندازِ اداکاری کے بارے میں بتایا۔ انہوں نے آئینے کے سامنے مشق کرنے سے گریز کا مشورہ دیا اور وضاحت کی کہ اداکاری کے دوران خود کو دیکھنا کسی اداکار کی نشوونما میں رکاوٹ بن سکتا ہے، کیونکہ اپنی اداکاری کرتے ہوئے اس کا غیر جانب دارانہ جائزہ لینا مشکل ہوتا ہے۔ اس کے بجائے انہوں نے کردار کو گہرائی سے سمجھنے اور اسے اپنے اندر جذب کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔ جب اداکار کردار کی نفسیات کو سمجھ لیتا ہے تو اس کی گفتگو، ردِعمل اور جذباتی تبدیلیاں فطری طور پر سامنے آنے لگتی ہیں۔

پروڈکشن ڈیزائنر سینی ایس جوہرے نے فلم میں تعمیراتی صداقت کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ ٹیم نے 40 سے زیادہ حقیقی طرز کے سیٹ تعمیر کیے۔ پاکستان میں فلم کے مقامات تک براہِ راست رسائی نہ ہونے کے باعث جوہرے نے وسیع تحقیق پر انحصار کیا۔ انہوں نے خبروں کے محفوظات، مقامی گینگ وار سے متعلق رپورٹوں، شہری ماحول کی ساخت اور گوگل میپس کا مطالعہ کیا، تاکہ فلم کے ماحول کو ابتدا سے ہی حقیقت کے قریب دوبارہ تشکیل دیا جا سکے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/NIL_7218.JPG_20261121214220_e58855.jpeg

پریس کانفرنس نے 57ویں آئی ایف ایف آئی کے اس کردار کو اجاگر کیا کہ یہ سنیما سے متعلق بامعنی گفتگو کے لیے ایک متحرک پلیٹ فارم ہے، جہاں فلم ساز، فن کار اور ناظرین ایک ساتھ آکر فلم سازی کے تخلیقی مراحل کا جائزہ لیتے ہیں۔

اس طرح کے تبادلۂ خیال کے ذریعے یہ میلہ نہ صرف پردۂ سیمیں پر پیش کی جانے والی دل چسپ کہانیوں کا جشن مناتا ہے، بلکہ ان کہانیوں کو حقیقت کا روپ دینے والے فن، تحقیق اور مشترکہ کوششوں کو بھی سراہتا ہے، جس سے سنیما کے اظہار کے متنوع پہلوؤں کی گہری قدر شناسی کو فروغ ملتا ہے۔

 

 

آئی ایف ایف آئی لوئیڈ یہاں ملاحظہ کریں: https://www.pib.gov.in/iffi/57/iffiLoid.aspx?yr=2026&lang=1&reg=48

***

ش ح۔ ش ا ر۔ ول

Uno-8084


Great films resonate through passionate voices. Share your love for cinema with #IFFI2026 and #StoriesWithoutBorders. Tag us @pibindia on Instagram and @PIB_India on X, and we will help amplify your festival moments!

For accredited journalists, critics, bloggers, and vloggers seeking 1-on-1 interviews with filmmakers and festival juries, write to us at:
iffi.mediadesk@pib.gov.in with the subject line: Take One with PIB.


Official Release ID: 2339880
•
Media Centre: Goa
•
Festival Dates: Nov 20 – 28, 2026