57th International Film Festival of India 2026
20 – 28 Nov 2026

آئی ایف ایف آئی(اِففی) 2026 میں ہمالیہ کی کہانیاں چھائی رہیں:لداخ اور کشمیر کی کہانیاں نگاہ کا مرکز نیں


لداخ کی منجمد جھیل پر ایک نوجوان اسکیٹر کے خواب سے لے کر گلمرگ کے بچوں اور سری نگر کے آخری ماہر لکڑی کے کاریگروں تک، چار فلمیں ہمالیہ کے حقیقی رنگ اور  جذبےکو گوا تک پہنچا رہی ہیں

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 17 NOV 2026 9:06PMby PIB Delhiریلیز آئی ڈی: 2337750Views: 24

ہمالیائی خطے کے پہاڑ، خانقاہیں، برف سے ڈھکے گاؤں اور روایتی دستکاریاں گوا میں منعقد ہونے والے 57ویں بین الاقوامی فلمی میلے،اِففی(آئی ایف ایف آئی) میں بھرپور انداز میں جلوہ گر ہوں گی۔ لداخی اور کشمیری زبانوں کی چار فلمیں، جن میں دو فیچر فلمیں اور دو غیر فیچر فلمیں شامل ہیں، اس خطے کے قدرتی مناظر، روایات اور روزمرہ زندگی سے جڑی انسانی کہانیوں کو میلے کے ناظرین کے سامنے پیش کریں گی۔ اس انتخاب کی بنیادلداخی زبان کی مختصر فلم ‘بیکمنگ’، جو انڈین پینورما کے غیر فیچر زمرے کی افتتاحی فلم ہے۔

لداخی فلمیں:

بیکمنگ (Becoming)، لینا یادو کی تحریر  کردہ اور ہدایت کاری میں بننے والی 11 منٹ کی لداخی فلم ہے، جو انڈین پینورما کے غیر فیچر فلموں کے زمرے کی افتتاحی فلم ہے۔ لداخ کے پس منظر میں بنائی گئی یہ فلم رنچن نامی ایک نوجوان ماں اور اس کے بیٹے اگیال کی داستان بیان کرتی ہے، جس کا بچپن ہی سے فطرت سے ایک غیر معمولی لگاؤ ہے۔ سات سال کی عمر میں اگیال کو عجیب و غریب مناظر دکھائی دینے لگتے ہیں، وہ قدیم لی کر خانقاہ کی جانب کھنچتا چلا جاتا ہے اور اسے ایسی یادیں آنے لگتی ہیں جو اسےکسی دوسری زندگی سے تعلق رکھتی ہوئی محسوس ہوتی ہیں۔ خانقاہ میں وہ ایک بند کمرے میں رکھے ہوئے صندوق کی نشاندہی کرتا ہے۔ اس کے اندر موجود اشیاء کو دیکھ کر راہبوں کو یقین ہونے لگتا ہے کہ وہ ایک محترم رنپوچے کا نیا جنم ہے۔ اگیال کے روحانی سفر کے آغاز کے ساتھ ہی یہ فلم تناسخ، تقدیر اور ماضی، حال اور مستقبل کے باہمی رشتوں جیسے موضوعات کا احاطہ کرتی ہے۔ فلم کے اداکاروں میں رنچن انگمو اور تسیرنگ وانگیل شامل ہیں۔ لینا یادو،ایک  ایوارڈ یافتہ مصنفہ، ایک ہدایت کار اور ایک فلم ساز ہیں۔ انہوں نے ’پرچڈ‘، ’راجما چاول‘ اور ’ہاؤس آف سیکریٹس‘ کے علاوہ آسکر کے لیے نامزد فلم ’ٹیل اِٹ لائک اے وومن‘ بھی بنائی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/Picture21_20261117211015_27763f.jpg

’بیکمنگ‘ فلم کا ایک منظر

برڈز آن آئس (Birds on Ice)، ساحل شاہ کی ہدایت کاری میں بننے والی 85 منٹ کی لداخی فیچر فلم ہے، جسے انڈین پینورما کے فیچر فلموں کے زمرے اور کسی ہدایت کار کی پہلی فیچر فلم کے زمرے کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ لداخ کی ایک کم عمر لڑکی تاشی اپنے دادا کے ساتھ رہتی ہے اور اپنے چرواہے والدین کی واپسی کا انتظار کرتی ہے۔ جب اسے ادھار پر آئس ہاکی کے اسکیٹس کا ایک جوڑا ملتا ہے تو اس کے دل میں ایک نیا خواب جنم لیتا ہے۔ ہمالیہ کی سخت سردیوں میں پروان چڑھنے کے دوران پیش آنے والے چیلنجوں کا سامنا کرتے ہوئے اسے خاندان،غم اور بقا سے متعلق تلخ حقیقتوں کا ادراک ہوتا ہے۔ ہمت نہ ہارنے کے عزم کے ساتھ تاشی اور اس کی سب سے اچھی دوست اپنے خواب کو پورا کرنے کا راستہ خود تلاش کرتی ہیں۔ اس فلم میں تاشی کا کردار سیمزینگ اسکٹڈن نے ادا کیا ہے، جبکہ دیگر اداکاروں میں این چوپال، کُنگا چوسکیاب، پدماچورول اور سونم اسٹوبگیس شامل ہیں۔ شان پریچا کی تحریر کردہ اور کیمیو فلمز کی تیار کردہ یہ فلم ساحل شاہ کی پہلی فیچر فلم ہے، جس کی کہانی کی تشکیل میں آئس ہاکی برادری کا اہم رول رہا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/Picture22_20261117211048_8c48ef.jpg

‘برڈز آن آئس’ فلم کا ایک منظر

کشمیری فلمیں:

سلیج (Sledge)، راجہ شبیر محمد خان کی ہدایت کاری میں بننے والی 75 منٹ کی کشمیری فیچر فلم ہے، جس کا ایشیا میں پہلا مظاہرہ آئی ایف ایف آئی(اِففی) 2026 میں ہوگا۔ اسے انڈین پینورما کے زمرے میں شامل کیا گیا ہے اور یہ ہندوستانی فیچر فلم کے بہترین نوآموز ہدایت کار کے ایوارڈ کے لیے بھی مقابلے میں شامل ہے۔گلمرگ کے قریب برف سے ڈھکے ایک گاؤں میں علی کی لکڑی کی سلیج ہی اس کے خاندان کی آمدنی کا واحد ذریعہ ہے۔ جب وہ چند دنوں کے لیے گھر سے باہر جاتا ہے تو اس کے تین بچے حاذق، ایشل اور رائمہ ایسی آزادی کے ساتھ رہ جاتے ہیں جس کا انہیں پوری طرح احساس نہیں ہوتا۔ کھیل کود کے دوران ایک لمحے میں ان سے غلطی سے سلیج ٹوٹ جاتی ہے۔ والد کی واپسی سے پہلے اسے ٹھیک کرانے کی فکر میں بچے گلمرگ کی سیاحتی دنیا کا رخ کرتے ہیں اور لوگوں کی بے رخی اور خاموش تذلیل برداشت کرتے ہوئے پیسے کمانے کی کوشش کرتے ہیں۔ جب انہیں ایک گم شدہ بیگ ملتا ہے، جس میں پیسے اور چاکلیٹ بھری ہوتی ہیں، تو انہیں لگتا ہے کہ مسئلے کا حل ان کے ہاتھ آگیا ہے، لیکن اس بیگ میں موجود چیزوں کو اپنے استعمال میں لانے کا لالچ ان کے بڑھتے ہوئے احساسِ ضمیر سے ٹکرا جاتا ہے۔ راجہ خان ،ستیہ جیت رے فلم اینڈ ٹیلی ویژن انسٹی ٹیوٹ کے فارغ التحصیل ہیں۔ ان کی دستاویزی فلم ’شیفرڈز آف پیراڈائز‘ نے قومی ایوارڈ حاصل کیا تھا۔ رائہانہ پروڈکشنز کے زیرِ اہتمام تیار کردہ اس فلم میں حاذق محمد خان، ایشل خان اور رائمہ خان نے اداکاری کی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/Picture23_20261117211121_d13032.jpg

’سلیج‘ فلم کا ایک منظر

نقشِ دورNaqsh-e-Daur))، 12 منٹ کی کشمیری دستاویزی فلم ہے، جسے انڈین پینورما کے غیر فیچر فلموں کے زمرے میں شامل کیا گیا ہے۔ اس فلم کی ہدایت کاری بابا تسدق حسین نے کی ہے، جو اس کے سنیماٹوگرافر بھی ہیں۔ سری نگر کی قدیم گلیوں میں غلام نبی ڈار اخروٹ کی لکڑی پر نقش و نگار بنانے کے روایتی کشمیری ہنر کو آج بھی زندہ رکھے ہوئے ہیں۔ وہ چھ دہائیوں سے زیادہ عرصے سے اس فن کی مشق کر رہے ہیں۔ پدم شری سے سرفراز غلام نبی ڈار ایسے باریک اور نفیس نقش و نگار تخلیق کرتے ہیں جو اس خطے کی تاریخ اور ثقافت کی عکاسی کرتے ہیں۔ یہ فلم ان کی زندگی اور کام کا احاطہ کرتی ہے اور بدلتے ہوئے دور میں اس فن کو زندہ رکھنے کے لیے ان کی لگن کو بھی نمایاں کرتی ہے۔ اس ہنر کو اپنانے والوں کی تعداد میں کمی کے باوجود، وہ اس فن کو جاری رکھنے اور اپنا علم اگلی نسل تک پہنچانےکے تئیں پُرعزم ہیں، تاکہ کشمیر میں لکڑی پر نقش و نگار بنانے کی روایت برقرار رہے۔ اس فلم کو بی بی پی اسٹوڈیو ورچوئل بھارت پرائیویٹ لمیٹڈ نے تیار کیا ہے، جبکہ اس کی کہانی بھارت بالا نے لکھی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/Picture24_20261117211141_4eca49.jpg

’نقشِ دور‘ فلم کا ایک منظر

 

*****

 

 ش ح۔ش م ۔ش ا

URDU NO-7814


Great films resonate through passionate voices. Share your love for cinema with #IFFI2026 and #StoriesWithoutBorders. Tag us @pibindia on Instagram and @PIB_India on X, and we will help amplify your festival moments!

For accredited journalists, critics, bloggers, and vloggers seeking 1-on-1 interviews with filmmakers and festival juries, write to us at:
iffi.mediadesk@pib.gov.in with the subject line: Take One with PIB.


Official Release ID: 2337750
•
Media Centre: Goa
•
Festival Dates: Nov 20 – 28, 2026