ریلوے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

نائب صدرِ جمہوریہ نے وزارتِ ریلوے کو ‘پی ایم سوریہ گھر ایکسیلنس ایوارڈ’ سے سرفراز کیا


ملک بھر میں ریلوے کی 12,495 عمارتوں کی  چھتوں پر شمسی توانائی کے نظام نصب کئے گئے؛ وزارتِ ریلوے نے 351 میگاواٹ کی شمسی توانائی کی صلاحیت قائم کی

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 05 NOV 2026 2:30PM by PIB Delhi

نائب صدر جمہوریہ ہند جناب سی پی رادھا کرشنن نے آج نئی دہلی کے بھارت منڈپم میں منعقدہ ’قابلِ تجدید توانائی سربراہ کانفرنس اور ایکسپو2026‘ کے موقع پر وزارتِ ریلوے کو باوقار ’پی ایم سوریہ گھر ایکسیلنس ایوارڈ‘ سے نوازا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/image001_20261105143125_0fb6b4.jpg

وزارت نے ’پی ایم سوریہ گھر: مفت بجلی یوجنا‘ کے تحت ’’مرکزی وزارتوں اور محکموں میں سب سے زیادہ عمارتوں کو شمسی توانائی سے آراستہ کرنے‘‘ کے زمرے میں اول مقام حاصل کیا ہے۔ اس طرح اس نے سرکاری اداروں میں قابلِ تجدید توانائی کے استعمال کے حوالے سے ملک بھر کے لیے ایک قابلِ عمل مثال قائم کی ہے۔

وزارت نے ملک بھر میں چھتوں پر شمسی توانائی کے نظام نصب کرنے کے لیے ریلوے کی 15,868 ایسی عمارتوں کی نشاندہی کی ہے جہاں یہ نظام نصب کرنا ممکن ہے۔ اب تک ان میں سے 12,495 عمارتوں، یعنی نشاندہی کی گئی مجموعی عمارتوں میں سے 79 فیصد کو شمسی توانائی کے نظام سے آراستہ کیا جا چکا ہے۔ وزارت نے 424 میگاواٹ کے مقررہ ہدف کے مقابلے میں اب تک 351 میگاواٹ کی شمسی توانائی کی پیداواری صلاحیت بھی شروع کر دی ہے۔

قومی سطح پر 77 مرکزی وزارتوں اور محکموں کی نشاندہی کردہ 39,135 عمارتوں میں سے اب تک 25,984 عمارتوں کو شمسی توانائی کے نظام سے آراستہ کیا جا چکا ہے، جو مجموعی تعداد کا 66 فیصد ہے۔ اس ملک گیر کامیابی میں وزارتِ ریلوے نے نمایاں تعاون کیا ہے۔

 

وزارتِ ریلوے مارچ 2027 تک باقی تمام ایسی عمارتوں کو شمسی توانائی سے آراستہ کرنے کے لیے پُرعزم ہے جہاں یہ نظام نصب کرنا ممکن ہے۔ اس عزم کے ذریعے وزارت نے ہندوستان کے لیے صاف ستھرے، توانائی کے مؤثر استعمال اور پائیدار مستقبل کی تعمیر کے اپنے عہد کو مزید مستحکم کیا ہے۔

******

ش ح ۔ع ح۔ن ع

U. No.7265


(ریلیز آئی ڈی: 2333039) وزیٹر کاؤنٹر : 20