وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

وزیر دفاع نے فلپائن میں آسیان وزرائے دفاع کی میٹنگ پلس کے موقع پر  جنگی امور کے امریکی وزیر سے ملاقات کی


دونوں ممالک نے بھارت-امریکہ دفاعی فریم ورک کے 10 سالہ منصوبے پر پیش رفت کا جائزہ لیا؛ فوجی تیاری کو بہتر بنانے، ٹیکنالوجی کے تبادلے اور دفاعی صنعتوں کے درمیان انضمام کو فروغ دینے کے نئے امکانات پر غور کیا

بھارت اور امریکہ نے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے اپنے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا

جناب راج ناتھ سنگھ نے دہشت گرد تنظیموں کی حمایت کرنے والے ممالک کے تئیں عدم برداشت کی پالیسی اپنانے پر زور دیا؛  جناب پیٹ ہیگستھ نے سرحد پار دہشت گردی کے خلاف بھارت کی حمایت کا اعادہ کیا

وزیر دفاع نے کہا کہ بھارت اور امریکہ کی شراکت داری آزاد، کھلے اور محفوظ بحرِ ہند و بحرالکاہل خطے کے لیے بدستور بنیادی اہمیت رکھتی ہے

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 28 OCT 2026 2:44PM by PIB Delhi

وزیرِ دفاع جناب راج ناتھ سنگھ نے 28 اکتوبر  ، 2026  ء کو فلپائن کے شہر سیبو میں آسیان وزرائے دفاع کی میٹنگ پلس (اے ڈی ایم ایم پلس) کے موقع پر  جنگی امور کے امریکی وزیر  جناب پیٹ ہیگستھ کے ساتھ ملاقات کی۔ اس ملاقات میں  ، بھارت اور امریکہ کے درمیان دفاعی شراکت داری کے تحت ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لینے کا اہم موقع فراہم ہوا۔ جاری  اشتراک کا جائزہ لیتے ہوئے، دونوں فریقوں نے سلامتی سے متعلق بنیادی معاہدوں پر عمل درآمد میں ہونے والی نمایاں پیش رفت کا ذکر کیا اور فوجی تیاری کو تیز کرنے، ٹیکنالوجی کے تبادلے اور دفاعی صنعتوں کے درمیان انضمام کو فروغ دینے کے لیے نئے امکانات پر غور  و خوض کیا گیا ۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/image001_20261028144535_0d2e26.jpg

 

بات چیت کا ایک اہم پہلو علاقائی سلامتی کا جائزہ لینا تھا، جس کے دوران دونوں ممالک نے دہشت گردی کے عالمی خطرے کو ختم کرنے کے اپنے مشترکہ عزم پر زور دیا۔  وزیرِ دفاع نے کہا کہ عالمی برادری کو ان ممالک کے تئیں سخت  رخ اور عدم برداشت کی پالیسی برقرار رکھنی چاہیے  ، جو دہشت گرد تنظیموں کی حمایت کرتے ہیں، انہیں تربیت دیتے ہیں یا مالی مدد فراہم کرتے ہیں۔  جنگی امور کے امریکی وزیر جناب پیٹ ہیگستھ نے سرحد پار دہشت گردی کے خلاف بھارت کی لڑائی میں امریکہ کی غیر متزلزل یکجہتی اور مکمل حمایت کا اعادہ کیا۔  وزیر دفاع نے امریکہ کی جانب سے مسلسل اور مضبوط حمایت فراہم کیے جانے پر بھارت کی جانب سے گہری ستائش کا اظہار کیا۔

دونوں رہنماؤں نے بھارت اور امریکہ کے درمیان 10 سالہ دفاعی فریم ورک کے تحت ہونے والی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا اور بھارت-امریکہ دفاعی تعلقات کو مزید مستحکم کرکے دونوں ممالک کے درمیان  کلیدی ہم آہنگی کو فروغ دینے کے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔ بات چیت میں فوجی سطح پر تبادلوں کو آگے بڑھانے، بحری سلامتی کے شعبے میں تعاون کو مضبوط بنانے اور دفاعی رسد کی مستحکم ویلیو چین قائم کرنے کے امور بھی شامل رہے، تاکہ دفاعی صنعت کے شعبے میں جاری  اشتراک کو مزید  مستحکم اور وسیع کیا جا سکے۔

ملاقات کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنی ایک پوسٹ میں  وزیرِ دفاع نے بھارت اور امریکہ کی مضبوط شراکت داری کو آزاد، کھلے اور محفوظ بحرِ ہند و بحرالکاہل خطے کے لیے بنیادی اہمیت کا حامل قرار دیا۔

 

 

*****

(ش ح - ا ع خ -  ع ا )

U. No. 6825

 


(ریلیز آئی ڈی: 2329487) وزیٹر کاؤنٹر : 14