وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نے ایشین پیرا گیمز میں مردوں کے نیزہ بازی کے مقابلے میں بھارتی ایتھلیٹوں کے ذریعہ تمام تر تمغات جیتے جانے کی ستائش کی

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 23 OCT 2026 10:25PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ایشین پیرا گیمز میں مردوں کے نیزہ بازی کے مقابلے میں بھارت کی جانب سے تمام بالائی پوزیشنز حاصل کرنے پر کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی کی دل کھول کر تعریف کی، جس میں انہوں نے سمت کے سونے کا تمغہ جیتنے، مہندرا گرجر کی جانب سے گیمز ریکارڈ کے ساتھ چاندی کا تمغہ حاصل کرنے اور سندیپ سنجے سرگر کے گیمز ریکارڈ کے ساتھ کانسی کا تمغہ جیتنے پر خصوصی روشنی ڈالی۔

جناب مودی نے کہا کہ یہ حصولیابی بھارتی ایتھلیٹوں کے لیے فخر کا لمحہ ہے، انہوں نے امید ظاہر کی کہ وہ معیار کو بلند اور ملک کو ترغیب فراہم کرتے رہیں گے۔

ایکس پر ایک پوسٹ میں، وزیر اعظم کے دفتر نے کہا:

’’ایشین پیرا گیمز میں مردوں کے نیزہ بازی کے مقابلے میں بھارت کے لیے شاندار کامیابی – پوڈیم پر تینوں تمغات جیتے!

سُمت کو طلائی تمغہ جیتنے پر، مہندرا گورجر کو گیمز ریکارڈ کے ساتھ چاندی کا تمغہ حاصل کرنے پر اور سندیپ سنجے سرگر کو گیمز ریکارڈ کے ساتھ کانسی کا تمغہ جیتنے پر بہت بہت مبارکباد۔ بھارتی پیرا ایتھلیٹکس کے لیے یہ ایک انتہائی فخر کا لمحہ ہے۔ دعا ہے کہ وہ کامیابی کے نئے معیار قائم کرتے رہیں اور ملک کا نام روشن کرتے رہیں: وزیر اعظم نریندر مودی @narendramodi ‘‘

 

**********

 

(ش ح –ا ب ن)

U.No:6623


(ریلیز آئی ڈی: 2327855) وزیٹر کاؤنٹر : 4