وزیراعظم کا دفتر
وزیرِ اعظم نے ایشیائی پیرا گیمز میں کانسے کا تمغہ جیتنے پر روہت کمار کو مبارک باد دی
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
21 OCT 2026 9:26PM by PIB Delhi
وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی نے آج ایشیائی پیرا گیمز 2026 میں مردوں کے 100 میٹر بریسٹ اسٹروک ایس بی 4 مقابلے میں شاندار کارکردگی کے ساتھ کانسے کا تمغہ جیتنے پر روہت کمار کو مبارک باد دی ہے۔
جناب مودی نے کہا کہ اپنے پہلے ہی مقابلے میں تمغہ جیتنا اس کامیابی کو خاص طور پر قابلِ ذکر بناتا ہے۔ انہوں نے روہت کی شاندار کارکردگی کی ستائش بھی کی۔
وزیرِ اعظم کے دفتر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا:
’’روہت کمار کا یادگار آغاز! انہوں نے ایشیائی پیرا گیمز 2026 میں مردوں کے 100 میٹر بریسٹ اسٹروک ایس بی 4 مقابلے میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کانسے کا تمغہ جیتا ہے۔ اپنے پہلے ہی مقابلے میں تمغہ جیتنا اس کامیابی کو خاص طور پر قابلِ ذکر بناتا ہے۔ روہت کی شاندار کارکردگی پر میری جانب سے انہیں مبارک باد۔ PM @narendramodi ‘‘
************
ش ح۔ م م ع۔ت ا
UR. No.6462
(ریلیز آئی ڈی: 2326407)
وزیٹر کاؤنٹر : 8