وزیراعظم کا دفتر
وزیرِ اعظم نے ایشیائی پیرا گیمز میں گولڈ جیتنے پر سمرن کو مبارکباد پیش کی
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
21 OCT 2026 8:14PM by PIB Delhi
وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی نے آج سمرن کو ایشیائی پیرا گیمز 2026 میں خواتین کے 100 میٹر ٹی 12 ایونٹ میں شاندار وقت کے ساتھ گولڈ جیتنے اور ایک نیا گیمز ریکارڈ قائم کرنے پر مبارکباد پیش کی۔
جناب مودی نے بیان کیا کہ ان کی رفتار، عزم اور کھیلوں میں بہترین کارکردگی کے لیے لگن واقعی قابلِ ستائش ہے، اور انھوں نے مستقبل میں ان کی مسلسل کام یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
ایکس پر ایک پوسٹ میں، وزیرِ اعظم کے دفتر نے شیئر کیا:
”ایشیائی پیرا گیمز 2026 میں خواتین کے 100 میٹر ٹی 12 ایونٹ میں شاندار وقت کے ساتھ گولڈ جیتنے اور ایک نیا گیمز ریکارڈ قائم کرنے پر سمرن کو مبارکباد! ان کی رفتار، عزم اور کھیلوں میں بہترین کارکردگی کے لیے لگن واقعی قابلِ ستائش ہے۔ مستقبل میں ان کی مسلسل کام یابی کے لیے نیک خواہشات: وزیرِ اعظم @narendramodi“
***
(ش ح - ع ا)
U.No. 6454
(ریلیز آئی ڈی: 2326230)
وزیٹر کاؤنٹر : 6