وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نے ایشیائی پیرا گیمز میں سونے کا تمغہ جیتنے پر آیوش ورما کو مبارک باد دی

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 21 OCT 2026 6:36PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ایشیائی پیرا گیمز 2026 میں مردوں کے شاٹ پٹ ایف 53 مقابلے میں شاندار تھرو کے ساتھ سونے کا تمغہ جیتنے پر آیوش ورما کو مبارک باد دی۔

جناب مودی نے اس بات کا ذکر کیا کہ شاٹ پٹ میں سونے اور جیولن تھرو میں کانسے کا تمغہ جیت کر آیوش نے اپنے پہلے ایشیائی پیرا گیمز میں دو تمغوں کے ساتھ اپنا سفر مکمل کیا ہے۔ انہوں نے اسے صلاحیت، ہمہ جہتی اور عزم و استقلال کا ایک شاندار مظاہرہ قرار دیتے ہوئے آیوش کے آئندہ کھیل کے سفر کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

وزیر اعظم کے دفتر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا:

’’ایشیائی پیرا گیمز 2026 میں مردوں کے شاٹ پٹ ایف 53 مقابلے میں شاندار تھرو کے ساتھ سونے کا تمغہ جیتنے پر آیوش ورما کو مبارک باد۔ شاٹ پٹ میں سونے اور جیولن تھرو میں کانسے کا تمغہ جیت کر آیوش نے اپنے پہلے ایشیائی پیرا گیمز میں دو تمغوں کے ساتھ اپنا سفر مکمل کیا ہے۔ یہ واقعی صلاحیت، ہمہ جہتی اور عزم و استقلال کا ایک شاندار مظاہرہ ہے۔ ان کے آئندہ کھیل کے سفر کے لیے نیک تمنائیں: وزیر اعظم @narendramodi‘‘

 

Congrats to Ayush Verma for winning the Gold in the Men's Shot Put F53 event at the Asian Para Games 2026 with an excellent throw. With a Gold in Shot Put and a Bronze in Javelin Throw, Ayush concludes his debut Asian Para Games campaign with two medals. Truly a wonderful demonstration of talent, versatility and determination. Best wishes for the sporting journey ahead: PM @narendramodi

— PMO India (@PMOIndia) October 21, 2026

 

***

ش ح۔ ف ا۔ م ر

U-NO. 6423


(ریلیز آئی ڈی: 2326180) وزیٹر کاؤنٹر : 7