وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم کی جانب سے ایشیائی پیرا کھیلوں 2026 میں مردوں کے لانگ جمپ ٹی 47 مقابلے میں طلائی تمغہ جیتنے پر نشاد کمار کو مبارک باد

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 19 OCT 2026 10:09PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ایشیائی پیرا کھیلوں 2026 میں مردوں کے لانگ جمپ ٹی 47 مقابلے میں شاندار چھلانگ کے ساتھ طلائی تمغہ جیتنے پر نشاد کمار کو مبارک باد دی ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ اس مقابلے میں پہلی بار شرکت کرتے ہوئے طلائی تمغہ جیتنا اس کامیابی کو مزید خاص بناتا ہے۔ انہوں نے نشاد کمار کی ہمہ جہت صلاحیتوں، عزم اور کھیل میں بہترین کارکردگی کو سراہا اور مستقبل کی کوششوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

وزیر اعظم کے دفتر نے ایکس پر لکھا:

’’ایشیائی پیرا کھیلوں 2026 میں مردوں کے لانگ جمپ ٹی 47 مقابلے میں شاندار چھلانگ کے ساتھ طلائی تمغہ جیتنے پر نشاد کمار پر بے حد فخر ہے۔ اس مقابلے میں پہلی بار شرکت کرتے ہوئے طلائی تمغہ جیتنا اس کامیابی کو مزید خاص بناتا ہے۔ ان کی ہمہ جہت صلاحیتیں، عزم اور کھیل میں بہترین کارکردگی واقعی قابلِ ترغیب ہیں۔ مستقبل کی کوششوں کے لیے انہیں دلی نیک خواہشات: وزیر اعظم نریندر مودی‘‘

******

ش ح۔ ش ا ر۔ ول

Uno-6344


(ریلیز آئی ڈی: 2325371) وزیٹر کاؤنٹر : 6