صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

وجے دشمی کے موقع پر  صدر جمہوریہ ہندکی مبارکباد

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 19 OCT 2026 7:02PM by PIB Delhi

 صدر جمہوریہ ہندمحترمہ دروپدی مرمو نے  وجے دشمی کے موقع پر  ہم وطنوں  کو مبارکباد  دی ہے  ۔

ایک پیغام میں ، صدر جمہوریہ نے کہا ہے ، ’’وجے دشمی کے مبارک موقع پر ، میں ملک اور بیرون ملک مقیم تمام ہندوستانیوں کو دلی مبارکباد پیش کرتی ہوں۔

وجے دشمی کے تہوار کی خاص اہمیت ہے ۔  یہ بھگوان شری رام کی راون پر فتح کی علامت ہے ۔  بھگوان شری رام کا راستبازی اور اخلاقی طرز عمل کے  پیکر کے طور پر احترام کیا جاتا ہے ۔یہ تہوار ناانصافی اور باطل پر سچائی کی فتح کا جشن  ہے۔

بھارتیہ تہذیب و ثقافت کی جڑیں اخلاقیات اور فرض شناسی کے اعلیٰ اصولوں میں پیوست ہیں۔ اس مبارک موقع پر، آئیے ہم اپنی ثقافتی روایات کی عظیم اقدار کو برقرار رکھنے اور ایک جامع معاشرے نیز ’وکست بھارت‘ کی تعمیر میں اپنا تعاون دینے کا عزم کریں۔

اس مقدس موقع پر، میں تمام شہریوں کی خوشحالی، بہتر صحت اور فلاح و بہبود کے لیے دلی نیک تمناؤں کا اظہار کرتی ہوں۔‘‘

******

ش ح۔ ف ا۔ م ر

U-NO. 6334


(ریلیز آئی ڈی: 2325277) وزیٹر کاؤنٹر : 5