وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

ملک میں منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف کارروائی تیز کرتے ہوئے ڈی آر آئی نے سات کلوگرام سے زائد ایمفیٹامین اور تین کلوگرام کوکین ضبط کی؛ تین افراد گرفتار


بنگلورو اور دہلی کے ہوائی اڈوں اور ناگپور کے قریب خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کی گئی کارروائیوں میں مسافروں کے سامان میں چھپا کر ممنوعہ اشیا کی اسمگلنگ کی کوششوں کا پردہ فاش ہوا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 19 OCT 2026 4:23PM by PIB Delhi

محکمہ محصولات کی خفیہ معلوماتی ایجنسی (ڈی آر آئی) نے منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف کارروائیاں تیز کرتے ہوئے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر مربوط آپریشن کیے۔ ان کارروائیوں کے نتیجے میں دو کارروائیوں کے دوران تقریباً 7.1 کلوگرام ایمفیٹامین اور تیسری کارروائی میں تقریباً 3.1 کلوگرام کوکین ضبط کی گئی، جبکہ تین افراد کو گرفتار کیا گیا۔

یہ ضبطیاں بنگلورو کے کیمپے گوڑا بین الاقوامی ہوائی اڈے، ناگپور کے قریب اور نئی دہلی کے اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے (آئی جی آئی) پر کی گئیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/image001_20261019162456_1a08d9.png

مخصوص خفیہ اطلاع کی بنیاد پر ڈی آر آئی کے افسران نے 14 اکتوبر 2026 کو دہلی سے بنگلورو کے کیمپے گوڑا بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پہنچنے والے ایک مسافر کو روک کر اس کی تلاشی لی۔ مسافر کے سامان کی جانچ کے دوران 5.166 کلوگرام ایمفیٹامین برآمد ہوئی۔برآمد شدہ منشیات کو نارکوٹک ڈرگز اینڈ سائیکوٹروپک سبسٹینسز (این ڈی پی ایس) ایکٹ، 1985 کی دفعات کے تحت ضبط کر لیا گیا اور مسافر کو گرفتار کر لیا گیا۔

دو روز بعد، خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کی گئی ایک اور کارروائی میں ڈی آر آئی کے افسران نے ناگپور کے مضافات میں ساونیر کے علاقے کھاپا پھاٹا کے قریب دہلی سے حیدرآباد جانے والی بس میں سفر کرنے والے ایک بھارتی شہری کو روک لیا۔ اس کے بیگ کی تلاشی کے دوران ایک نئے زنانہ سوٹ میں چھپا کر رکھا گیا سفید قلمی مادہ برآمد ہوا۔

چونکہ بیگ معمول سے زیادہ بھاری محسوس ہو رہا تھا، اس لیے افسران نے اس کی اندرونی تہہ کی جانچ کی، جس  دوران اسی نوعیت کے مادے پر مشتمل ایک اور چھپا ہوا پیکٹ برآمد ہوا۔ موقع پر کیے گئے ٹیسٹ میں ایمفیٹامین کی موجودگی کی تصدیق ہوئی۔ اس طرح مجموعی طور پر 1.97 کلوگرام ایمفیٹامین برآمد کی گئی، جسے این ڈی پی ایس ایکٹ، 1985 کے تحت ضبط کر لیا گیا۔ مسافر کو گرفتار کر لیا گیا۔

ایک الگ کارروائی کے دوران، 15 اور 16 اکتوبر 2026 کی درمیانی شب، مخصوص خفیہ اطلاع کی بنیاد پر ڈی آر آئی کے افسران نے گھانا سے نئی دہلی کے اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے (آئی جی آئی) کے ٹرمینل 3 پر پہنچنے والے ایک بھارتی مسافر کو روک لیا۔ اس کے سامان کی منظم انداز میں تلاشی لینے پر سفید پاؤڈر کے چھ پیکٹ برآمد ہوئے، جن کا مجموعی وزن 3.134 کلوگرام تھا۔ موقع پر کیے گئے ٹیسٹ سے کوکین کی موجودگی کی تصدیق ہوئی۔ مذکورہ مادے کو این ڈی پی ایس ایکٹ، 1985 کی دفعات کے تحت ضبط کر لیا گیا اور مسافر کو گرفتار کر لیا گیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/image002_20261019162520_d4ec8c.png

یہ کارروائیاں منشیات کی سپلائی چین کو توڑنے، منشیات چھپانے کے نت نئے اور پیچیدہ طریقوں کا سراغ لگانے اور ملک کے فضائی و زمینی راستوں کے ذریعے خطرناک منشیات اور سائیکوٹروپک مادوں کی نقل و حرکت روکنے کے لیے ڈی آر آئی کی مسلسل کوششوں کی عکاسی کرتی ہیں۔

**********

) ش ح –   رک )

U.No. 6317


(ریلیز آئی ڈی: 2325140) وزیٹر کاؤنٹر : 11