امور داخلہ کی وزارت
ہندوستان کی سپریم کورٹ نے جولائی 2026 کے دوران دلّی کے جنتر منتر اور دہلی سے باہر مختلف مقامات پر پیش آئے تشدد کے واقعات کے تمام پہلوؤں کی تحقیقات کے لیے ایک اعلیٰ اختیاراتی تحقیقاتی کمیٹی (ایچ پی ای سی)تشکیل دی ہے
متاثرہ افراد، بشمول متاثرہ پولیس اہلکاروں کی سہولت کے لیے، اعلیٰ اختیاراتی تحقیقاتی کمیٹی نے ایک پورٹل شروع کیا ہےپورٹلhttp://hpec.nic.in
کمیٹی سپریم کورٹ کے 18 اگست 2026 کے حکم کے پیراگراف 12 اور 13، نیز 10 ستمبر 2026 کے حکم کے پیراگراف 5 (آئی)میں درج تمام امور کا جائزہ لے گی
تحقیقات میں درج ذیل معاملات کو ترجیح دی جائے گی:پیلٹ گنوں کے استعمال سے متعلق واقعات- خواتین مظاہرین کو نشانہ بنانے، ان کے ساتھ تشدد اور ہراسانی کے واقعات۔- دونوں جانب سے ہونے والے ضرورت سے زیادہ تشدد اور املاک کو پہنچنے والے نقصان کے معاملات
پورٹل کو اس انداز میں تیار کیا گیا ہے کہ متاثرہ افراد اور حساس نوعیت کے معاملات سے تعلق رکھنے والے گواہوں کو مناسب تحفظ فراہم کیا جا سکے۔ اس کے علاوہ، متاثرہ افراد کی خواہش کے مطابق ان کی شناخت کو خفیہ رکھنے اور ظاہر نہ کرنے کا انتظام بھی کیا گیا ہے
متاثرہ افراد اور دیگر متعلقہ فریقوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ پورٹل پر جا کر دستیاب متعلقہ فارمیٹس کا استعمال کرتے ہوئے اپنی شکایات اور نمائندگیوں کو اپ لوڈ کریں، تاکہ کمیٹی ان کا جائزہ لے سکے
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
17 OCT 2026 5:22PM by PIB Delhi
ہندوستان کی سپریم کورٹ نے جولائی 2026 کے دوران دلّی کے جنتر منتر اور دہلی سے باہر مختلف مقامات پر پیش آنے والے تشدد کے واقعات کے تمام پہلوؤں کی تحقیقات کے لیے ایک اعلیٰ اختیاراتی تحقیقاتی کمیٹی (ایچ پی ای سی)تشکیل دی ہے۔متاثرہ افراد، بشمول متاثرہ پولیس اہلکاروں کی سہولت کے لیے، کمیٹی نے ایک پورٹل http://hpec.nic.in شروع کیا ہے ۔
کمیٹی سپریم کورٹ کے 18 اگست 2026 کے حکم کے پیراگراف 12 اور 13، نیز 10 ستمبر 2026 کے حکم کے پیراگراف 5(آئی)میں درج تمام امور کی تحقیقات کرے گی۔ خاص طور پر پیلٹ گنوں کے استعمال، خواتین مظاہرین کو نشانہ بنانے اور انہیں ہراساں کرنے، نیز دونوں جانب سے ضرورت سے زیادہ تشدد اور املاک کو نقصان پہنچانے کے معاملات کو ترجیح دی جائے گی۔
پورٹل کو اس انداز میں تیار کیا گیا ہے کہ حساس نوعیت کے معاملات سے تعلق رکھنے والے گواہوں کو مناسب تحفظ فراہم کیا جا سکے۔ اس کے علاوہ، متاثرہ افراد کی خواہش کے مطابق ان کی شناخت کو خفیہ رکھنے اور ظاہر نہ کرنے کا انتظام بھی کیا گیا ہے۔
متاثرہ افراد اور دیگر متعلقہ فریقوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ پورٹل پر جا کر مقررہ فارمیٹس کے مطابق اپنی شکایات اور نمائندگی جمع کرائیں۔اس کے علاوہ، کوئی بھی شخص سپریم کورٹ کے 18 اگست 2026 اور 10 ستمبر 2026 کے احکامات کے تحت کمیٹی کو سونپے گئے معاملات سے متعلق معلومات یا تجاویز فراہم کرنا چاہتا ہے تو وہ بھی مذکورہ پورٹل کے ذریعے ایسا کر سکتا ہے۔جو افراد اپنی شکایات، نمائندگی یا دیگر متعلقہ دستاویزات ذاتی طور پر جمع کرانا چاہتے ہیں، وہ کمیٹی کے دفتر میں جمع کرا سکتے ہیں۔دفتر کا پتہ:اعلیٰ اختیاراتی تحقیقاتی کمیٹی(ایچ پی ای سی)، شکشا سدن، 17، راؤز ایونیو انسٹی ٹیوشنل ایریا، نئی دہلی – 110002۔دفتری اوقات: تمام کام کے دنوں میں دوپہر 2 بجے سے شام 4 بجے تک۔متعلقہ دستاویزات مذکورہ پتے پر ڈاک کے ذریعے بھی بھیجی جا سکتی ہیں یا ای میل hpec2026.enquiry[at]nic[dot]in کے ذریعے جمع کرائی جا سکتی ہیں۔
*********
ش ح-ا ع خ ۔ر ا
U-No- 6258
(ریلیز آئی ڈی: 2324748)
وزیٹر کاؤنٹر : 24
یہ ریلیز پڑھیں:
Odia
,
Kannada
,
English
,
Marathi
,
हिन्दी
,
Assamese
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Tamil
,
Telugu
,
Malayalam