نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

نائب صدرِ جمہوریہ سی پی رادھا کرشنن نے موسیقار دیوا کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 17 OCT 2026 3:39PM by PIB Delhi

نائب صدرِ جمہوریہ ہند سی پی رادھا کرشنن نے معروف موسیقار دیوا کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

اپنے تعزیتی پیغام میں نائب صدر نے کہا کہ دیوا نے اپنے منفرد موسیقی کے انداز اور مقبول گانا گیتوں کے ذریعے تمل فلمی صنعت میں ایک الگ شناخت قائم کی۔ ان کے گیتوں میں عام لوگوں کی زندگی اور ان کے جذبات کی بھرپور عکاسی ہوتی تھی۔ انہوں نے کہا کہ دیوا نے تمل، تیلگو، ملیالم اور کنڑ زبانوں کی 400 سے زائد فلموں کے لیے موسیقی ترتیب دی اور ہندوستانی سنیما میں ایک اہم اور دیرپا کردار ادا کیا۔

نائب صدر نے کہا کہ دیوا کی یادگار دھنیں اور گانا موسیقی کے شعبے میں ان کی منفرد خدمات آنے والی نسلوں کے موسیقی کے شائقین کے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گی۔ انہوں نے موسیقار کے انتقال کو تمل فلمی اور موسیقی کی صنعت کے لیے ایک بڑا نقصان قرار دیا۔

سی پی رادھا کرشنن نے سوگوارکنبے، عزیز و اقارب، دوستوں، فلمی دنیا سے وابستہ افراد اور موسیقی کے شائقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔

*********

ش ح-ا ع خ    ۔ر  ا

U-No- 6255


(ریلیز آئی ڈی: 2324675) وزیٹر کاؤنٹر : 15