ریلوے کی وزارت
مرکزی وزیر اشونی ویشنو کی ریل بھون میں ایشین گیمز 2026 کی گولڈ میڈل جیتنے والی بھارتی خواتین کی کبڈی ٹیم سے ملاقات
مرکزی وزیر نے بھارتی ریلوے کی خواتین کھلاڑیوں کو گولڈ میڈل جیتنے اور ترنگے کا سر فخر سے بلند کرنے پر مبارکباد دی
بھارتی ریلوے 'ریلوے اسپورٹس پروموشن بورڈ' کے ذریعے کھیلوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
16 OCT 2026 7:09PM by PIB Delhi
ریلوے کے مرکزی وزیر جناب اشونی ویشنو نے آج ریل بھون، نئی دہلی میں بھارتی خواتین کی کبڈی ٹیم کے ارکان سے ملاقات کی۔ اس ٹیم نے آئیچی ناگویا، جاپان میں منعقدہ 2026 کے ایشین گیمز میں طلائی تمغہ جیتا ہے۔
بھارتی خواتین کی کبڈی ٹیم نے 26 ستمبر 2026 کو ایک سخت مقابلے کے بعد فائنل میں ایران کو 34-37 سے شکست دے کر طلائی تمغہ اپنے نام کیا اور ایشین گیمز میں اپنے اعزاز کا کامیابی سے دفاع کیا۔ مرکزی وزیر جناب ویشنو نے بھارتی ریلوے کی خواتین کھلاڑیوں کو طلائی تمغہ جیتنے پر مبارکباد دی اور کھلاڑیوں کی لگن، عزم اور کھیلوں میں شاندار کارکردگی کے ذریعے ملک کا نام روشن کرنے اور ترنگے کا سر فخر سے بلند کرنے پر ان کی ستائش کی۔ اس ٹیم کی کوچ نیتا موریشور دادوے تھیں جبکہ کپتانی کے فرائض پشپا رانا نے انجام دیے۔

وزیر موصوف سے ملاقات کرنے والی ریلوے کی کھلاڑیوں میں ساؤتھ سینٹرل ریلوے کی ہیڈ کوچ نیتا موریشور دادوے، ساؤتھ سینٹرل ریلوے کی ریتو نیگی، ناردرن ریلوے کی پوجا، ساؤتھ سینٹرل ریلوے کی پنکی رائے، اور ویسٹرن ریلوے کی سونالی وشنو شنگاٹے اور راج رانی شامل تھیں۔
بھارتی ریلوے 'ریلوے اسپورٹس پروموشن بورڈ' کے ذریعے کھیلوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے کا ایک طویل ریکارڈ رکھتی ہے۔ اس کے کھلاڑیوں نے اولمپک گیمز، ورلڈ چیمپیئن شپس، ایشین گیمز اور کامن ویلتھ گیمز سمیت بڑے بین الاقوامی مقابلوں میں بھارت کی نمائندگی کی ہے۔ ادارہ جاتی تعاون اور روزگار کے ساتھ ساتھ کھیلوں میں کیریئر بنانے کے مواقع فراہم کر کے، بھاری ریلوے ملک میں کھیلوں کی صلاحیتوں کو فروغ دینے میں اپنا مسلسل تعاون پیش کر رہی ہے۔
*********
(ش ح –ا ب ن)
U.No:6234
(ریلیز آئی ڈی: 2324545)
وزیٹر کاؤنٹر : 15