وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

کینیڈا کی وزیرِ خارجہ نے وزیرِ اعظم سے ملاقات کی


دونوں فریقین نے تعاون کے اہم شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا

وزیرِ اعظم نے دوطرفہ تعلقات میں مثبت رفتار کو ٹھوس نتائج میں تبدیل کرنے کی اہمیت پر زور دیا

وزیرِ اعظم نے وزیرِ اعظم مارک کارنی کو گرم جوش مبارکباد پیش کی

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 14 OCT 2026 6:56PM by PIB Delhi

کینیڈا کی وزیرِ خارجہ، محترمہ انیتا آنند نے آج وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران، وزیرِ اعظم مودی اور وزیرِ خارجہ آنند نے دوطرفہ تعلقات کو مستحکم کرنے اور تجارت، سائنس و ٹکنالوجی، دفاع، سلامتی، توانائی، تعلیم، عوام سے عوام کے تعلقات اور کثیر جہتی تعاون سمیت باہمی دل چسپی کے شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے کی جاری کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیرِ اعظم نے دوطرفہ مشغولیت میں رفتار کو برقرار رکھنے اور اسے ٹھوس نتائج میں تبدیل کرنے کی اہمیت پر زور دیا، جس میں جامع اقتصادی شراکت داری معاہدے (سی ای پی اے) پر مذاکرات کا جلد اختتام بھی شامل ہے۔

انھوں نے باہمی دل چسپی کی علاقائی اور عالمی پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

وزیرِ اعظم نے وزیرِ اعظم کارنی کو اپنی گرم جوش مبارکباد پیش کی اور کہا کہ وہ ان کی مشغولیت کو جاری رکھنے کے منتظر ہیں۔

***

(ش ح - ع ا)

U.No. 6097

 


(ریلیز آئی ڈی: 2323540) وزیٹر کاؤنٹر : 13