امور داخلہ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

آبادیاتی تبدیلیوں سے متعلق اعلیٰ سطحی کمیٹی کے چیئرمین جسٹس پرکاش پربھاکر ناؤلیکر ( ریٹائرڈ )  نے عوامی شمولیت بڑھانے اور سائنسی اعداد و شمار جمع کرنے کے لیے سرکاری پورٹل کا افتتاح کیا


ویب پورٹل https://demography.mha.gov.in پر دستیاب ہے اور مکمل طور پر فعال ہے۔ اسے عوامی رسائی، متعلقہ فریقوں کی تجاویز اور اعداد و شمار کے تبادلے کے لیے کھول دیا گیا ہے

یہ پورٹل مرکزی وزارتوں اور محکموں، ریاستی اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی حکومتوں، غیر سرکاری تنظیموں اور افراد کو آبادی میں غیر فطری تبدیلیوں، ان کی وجوہات اور ان کے پس پردہ عوامل کے بارے میں اپنی تجاویز دینے کی سہولت فراہم کرتا ہے


موصول ہونے والی تجاویز سے کمیٹی کو آبادیاتی تبدیلیوں کی وجوہات کا تجزیہ کرنے اور ان کی نشاندہی کرنے میں مدد ملے گی۔ اس کے علاوہ، غیر قانونی تارکین وطن کی شناخت، حراست اور ملک بدر کرنے  کے لیے قانونی، منصفانہ اور مقررہ مدت کے اندر عمل درآمد پر مبنی ایک منظم اور مستقل نظام کی سفارش کرنے میں بھی مدد ملے گی

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 14 OCT 2026 5:54PM by PIB Delhi

آبادیاتی تبدیلیوں سے متعلق اعلیٰ سطحی کمیٹی  ( ایچ ایل سی ڈی سی )  کے چیئرمین جسٹس پرکاش پربھاکر ناؤلیکر  ( ریٹائرڈ )  نے نئی دلّی میں کمیٹی کے لیے مخصوص ڈیجیٹل ویب پورٹل کا آغاز کیا ہے۔

یہ ویب پورٹل https://demography.mha.gov.in  پر دستیاب ہے اور مکمل طور پر فعال ہے۔ اسے عوامی رسائی، متعلقہ فریقوں کی تجاویز اور اعداد و شمار کے تبادلے کے لیے کھول دیا گیا ہے۔

یہ پورٹل مرکزی حکومت کی وزارتوں اور محکموں، ریاستی حکومتوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی حکومتوں، غیر سرکاری تنظیموں، اداروں اور افراد کو آبادی میں غیر فطری تبدیلیوں، ان کی وجوہات، ان تبدیلیوں کے پس پردہ عوامل اور آبادی کے غیر معمولی طور پر آباد ہونے کے طریقوں وغیرہ سے متعلق تجاویز، اعداد و شمار اور معلومات فراہم کرنے کی سہولت دیتا ہے۔ ان معلومات سے کمیٹی کو آبادیاتی تبدیلیوں کی وجوہات کا تجزیہ کرنے اور ان کی نشاندہی کرنے میں مدد ملے گی۔ اس کے علاوہ، ملک میں مقیم غیر قانونی تارکین وطن کی شناخت، حراست اور ملک بدری کے لیے قانونی، منصفانہ اور مقررہ مدت کے اندر عمل درآمد پر مبنی ایک منظم اور مستقل نظام کی سفارش کرنے میں بھی مدد ملے گی۔

وزارتِ داخلہ (  ایم ایچ اے )  نے 26 مئی ،  2026 ء  کو باضابطہ طور پر اس کمیٹی کی تشکیل کی تھی۔

کمیٹی کے دائرۂ کار کی شرائط درج ذیل ہیں :-

  1. غیر قانونی  امیگریشن سمیت آبادیاتی تبدیلیوں کے نتیجے میں پیدا ہونے والے چیلنجوں کا تفصیلی جائزہ لینا۔
  2. آبادیاتی تبدیلیوں کی ممکنہ وجوہات کا مطالعہ کرنا، مثلاً شرحِ افزائش میں فرق، سرحد پار نقل و حرکت  ( بشمول غیر قانونی امیگریشن   ) ، معاشی مواقع اور دیگر سماجی و ماحولیاتی عوامل۔
  3. ان تبدیلیوں کے پس پردہ عوامل کی نشاندہی کرنا، جن میں غیر قانونی امیگریشن ، آبادی کے غیر معمولی طور پر آباد ہونے کے طریقے اور منصوبہ بند نقل مکانی شامل ہیں۔
  4. مذہبی یا سماجی برادریوں کی سطح پر آبادی میں ہونے والی ساختی تبدیلیوں کا تجزیہ کرنا، خصوصاً ان تبدیلیوں کا جو یکساں رجحانات سے مختلف ہوں۔
  5. ملک میں پہلے سے مقیم غیر قانونی تارکین وطن کی شناخت، حراست اور ملک بدر کرنے  کے لیے قانونی، منصفانہ اور مقررہ مدت کے اندر عمل درآمد پر مبنی ایک منظم اور مستقل نظام کی سفارش کرنا۔
  6. ان رجحانات کی مسلسل نگرانی کے لیے سرحدی انتظام، آبادی کو مستحکم رکھنے اور شناخت کے نظام کو مضبوط بنانے کی غرض سے ایک مناسب ادارہ جاتی طریقۂ کار کی سفارش کرنا۔
  7. غیر قانونی امیگریشن اور اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والے آبادیاتی عدم توازن سے متعلق معاملات میں مرکزی اور ریاستی حکومتوں کے درمیان تال میل بڑھانے کے لیے ایک جامع پالیسی فریم ورک تجویز کرنا۔
  8. کمیٹی آبادیاتی تبدیلیوں، بشمول غیر قانونی امیگریشن ، کے نتیجے میں پیدا ہونے والے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے کوئی بھی ایسا دیگر اقدام  ، جسے وہ مناسب سمجھے ، اس کی تجویز کر سکتی ہے   ۔

 

*******

) ش ح –   ا ع خ      -  ع ا )

U.No. 6088

 

 


(ریلیز آئی ڈی: 2323480) وزیٹر کاؤنٹر : 11
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी