ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر جناب راجیو رنجن سنگھ عرف للن سنگھ نے ڈی بی آئی ایم کے مطابق مویشی پروری اور ڈیری کے محکمے کی ویب سائٹ کا افتتاح کیا، ڈیجیٹل حکمرانی کو مضبوط بنانے کی پہل


مرکزی وزیر نے کہا’’ڈی بی آئی ایم کے مطابق تیار کردہ ویب سائٹ ڈیجیٹل موجودگی کو مضبوط بنانے اور قابل رسائی، شفاف اور شہریوں پر مرکوز خدمات کو یقینی بنانے میں مددگار ثابت ہوگی‘‘

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 13 OCT 2026 5:27PM by PIB Delhi

ہندوستان کے ڈیجیٹل حکمرانی کے نظام کو مضبوط بنانے کی جانب ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے، حکومتِ ہند کے مویشی پروری اور ڈیری کے محکمے نے آج اپنی ویب سائٹ کا آغاز کیا، جسے الیکٹرانکس اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت (میتی) کی جانب سے متعارف کرائے گئے ڈیجیٹل برانڈ شناختی رہنما کتابچہ (ڈی بی آئی ایم) کے تیسرے نسخے کے مطابق تیار کیا گیا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/image001_20261013164302_4b5260.jpg

نظرثانی شدہ ویب سائٹ کا افتتاح کرتے ہوئے، حکومتِ ہند کے ماہی پروری، مویشی پروری اور ڈیری اور پنچایتی راج کے مرکزی وزیر جناب راجیو رنجن سنگھ عرف للن سنگھ نے کہا، ’’مویشی پروری اور ڈیری کے محکمے کی ڈی بی آئی ایم کے مطابق تیار کردہ ویب سائٹ کا آغاز ہماری ڈیجیٹل موجودگی کو مضبوط بنانے اور سرکاری خدمات کو زیادہ قابل رسائی، شفاف اور شہریوں پر مرکوز بنانے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ یہ پہل ڈیجیٹل انڈیا اور کم از کم حکومت، زیادہ سے زیادہ حکمرانی کے لیے معزز وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی کے وژن سے ہم آہنگ ہے۔‘‘

مرکزی وزیر نے اس اقدام کو ممکن بنانے کے لیے مویشی پروری اور ڈیری کے محکمے کی اطلاعاتی ٹیکنالوجی ٹیم اور قومی اطلاعاتی مرکز (این آئی سی) کی کوششوں کو سراہتے ہوئے انہیں مبارک باد دی۔ اس کے علاوہ، انہوں نے تمام متعلقہ فریقوں کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ مویشی پروری اور ڈیری کے محکمے کی نظرثانی شدہ ویب سائٹ کا جائزہ لیں اور اس کی بہتر خصوصیات سے فائدہ حاصل کرتے  ہوئے مویشیوں کی صحت، مویشی پروری کی اسکیموں، ڈیری کی ترقی، مویشیوں کے انتظام اور محکمے کے اقدامات اور خدمات سے متعلق معلومات حاصل کریں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/image002_20261013164310_5e1ba8.jpg

نئی شروع کی گئی ویب سائٹ صارفین کے لیے رسائی، یکسانیت اور معلومات تک آسان رسائی کو بہتر بناتی ہے۔ اس میں جدید تلاش، بھاشنی کے ذریعے کثیر لسانی سہولت، صارفین کی ضروریات کے مطابق رہنمائی اور مواد کے مرکزی انتظام جیسی خصوصیات شامل ہیں۔

مویشی پروری اور ڈیری کے محکمے کی ویب سائٹ اس کی اہم اسکیموں اور اقدامات کو پیش کرنے والے ایک جامع ڈیجیٹل مرکز کے طور پر کام کرتی ہے۔ ان میں مویشی پروری کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کا فنڈ (اے ایچ آئی ڈی ایف)، راشٹریہ گوکل مشن (آر جی ایم)، قومی مویشی مشن (این ایل ایم) اور مویشیوں کی صحت اور بیماریوں پر قابو پانے کا پروگرام (ایل ایچ ڈی سی پی) سمیت دیگر اسکیمیں شامل ہیں۔ ویب سائٹ کے ذریعے اسکیموں سے متعلق معلومات، رہنما خطوط، وسائل اور متعلقہ ڈیجیٹل پلیٹ فارم تک آسانی سے رسائی حاصل کی جا سکتی ہے، جس سے متعلقہ فریق محکمے کے اقدامات اور ان پر عمل درآمد کے بارے میں باخبر رہ سکتے ہیں۔

مزید تفصیلات کے لیے مویشی پروری اور ڈیری کے محکمے کی نئی ویب سائٹ www.dahd.gov.inپررابطہ کریں۔

**

ش ح ۔ ا ع خ  ۔ م ا

UR No-6006


(ریلیز آئی ڈی: 2322910) وزیٹر کاؤنٹر : 10