وزارت ثقافت
پی ایم میمنٹوز کی ای نیلامی کے آٹھویں ایڈیشن میں اتراکھنڈ کے روحانی ورثے کا جشن
ستائس یادگاری تحائف ریاست کے مقدس مقامات، لوک روایات اور علاقائی شناخت کی عکاسی کرتے ہیں
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
13 OCT 2026 1:02PM by PIB Delhi
دیوی -دیوتاؤں کی سرزمین،دیو بھومی کے طور پر اتراکھنڈ کی شناخت، وزیر اعظم کو پیش کیے گئے ان 27یادگاری تحائف میں نمایاں ہوتی ہے، جنہیں پی ایم میمنٹوز کی ای نیلامی کے آٹھویں ایڈیشن میں شامل کیا گیا ہے۔ ان تحائف میں فریم شدہ فن پارے، تصاویر، مندروں کے نمونے اور دیگر یادگاری اشیاء شامل ہیں۔ یہ تحائف عقیدے، فن اور ثقافتی منظرنامے کے گہرے تعلق کی عکاسی کرتے ہیں۔ اس نیلامی سے حاصل ہونے والی رقم نمامی گنگے پروگرام کے لیے استعمال کی جاتی ہے۔
مندر کے چارماڈلس اتراکھنڈ کے بعض انتہائی قابل احترام عبادت گاہوں کی نمائندگی کرتے ہیں۔ ان میں شری کیدارناتھ دھام کے دوماڈلس، اوکھی مٹھ میں واقع اومکاریشور مندر کا ایک ماڈل اور مکھبا میں گنگا جی مندر کا ایک لکڑی کا ماڈل شامل ہے۔ یہ تمام ماڈلز ریاست کی ثقافتی زندگی میں یاترا اور عقیدت کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہیں۔
.
ایک تصویر میں چار دھام کے مقدس مقامات، بدری ناتھ، کیدارناتھ، گنگوتری اور یمنوتری کو یکجا کیا گیا ہے۔ ہریدوار میں واقع منسا دیوی کی ایک فریم شدہ تصویر، آدی کیلاش کا منظر، مہاسو دیوتا مندر کی تصویر اور کارتک سوامی مندر کی عکاسی کرنے والی ایل ای ڈی روشنی سے مزین شیشے کی یادگاری سوغات اس مقدس منظرنامے میں مزید اضافہ کرتی ہیں۔ نارائن آشرم اور کُماؤں ہمالیہ کی تصویر ان پہاڑی مناظر کو پیش کرتی ہے جو اس خطے کے روحانی تشخص کو تشکیل دیتے ہیں۔
عقیدے کی جھلک اس خطے کے لوک فن میں بھی نظر آتی ہے۔ دیوار پر لگانے والی گھڑی اور ماں درگا کی تصویر پر مشتمل فن پارے میں ایپن آرٹکی جھلک ملتی ہے۔ یہ فن پارے مقامی فنون اور روایات میں مذہبی تصاویر کی اہمیت کو ظاہر کرتے ہیں۔ سات اتراکھنڈی/پہاڑی کیپ ریاست کی علاقائی شناخت کی ایک مانوس علامت پیش کرتے ہیں۔
.
اس مجموعے میں اتراکھنڈ کے لکشیہ سین کے دستخط والا ایک بیڈمنٹن ریکٹ بھی شامل ہے۔ یہ ریاست کے مذہبی اور ثقافتی ورثے کی عکاسی کرنے والی یادگاری اشیاء کے مجموعے میں کھیلوں کے میدان میں حاصل ہونے والی کامیابی کی نمائندگی کرتا ہے۔
مکھبا میں واقع گنگا جی مندر کا ماڈل اس ورثے کو پی ایم میمنٹوز پہل کے مقصد سے جوڑتا ہے۔ یہ ماڈل اتراکھنڈ کی روحانی زندگی میں دریائے گنگا کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے، جبکہ نیلامی سے حاصل ہونے والی رقم نمامی گنگے پروگرام کے ذریعے دریا کی بازیابی اور تحفظ کے لیے استعمال کی جاتی ہے۔
پی ایم میمنٹوز کی ای نیلامی کا آٹھواں ایڈیشن فی الحال جاری ہے اور اس کی مدت میں 31 تاریخ تک توسیع کر دی گئی ہے۔ دلچسپی رکھنے والے بولی دہندگان سرکاری پی ایم میمنٹوز ای نیلامی پورٹل کے ذریعے آن لائن بولی لگا سکتے ہیں: https://pmmementos.gov.in
*****
ش ح۔ض ر۔ اش ق
U. No-5087
(ریلیز آئی ڈی: 2322778)
وزیٹر کاؤنٹر : 8