ریلوے کی وزارت
ہندوستانی ریلوے نے ستمبر 2025 کے مقابلے ستمبر 2026 میں مال برداری میں میں 6.14 فیصد اضافہ درج کیا
غذائی اجناس کی مال برداری میں 25 فیصد،بجری میں 20 فیصد اور گھریلو کنٹینر مال برداری میں 10 فیصد اضافہ
اپریل سے ستمبر 2026 کے دوران مجموعی مال برداری میں گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 4.1 فیصد اضافہ درج کیا گیا
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
13 OCT 2026 1:00PM by PIB Delhi
ہندوستانی ریلوے نے ستمبر 2026 کے دوران مال برداری اور مسافر برداری کے شعبوں میں مسلسل ترقی درج کی، جس میں مال برداری میں اضافہ اور اشیاء کی کئی اہم اقسام میں ترقی شامل ہے۔ مالی سال کے پہلے چھ ماہ کے دوران بھی مال برداری میں مسلسل اضافہ درج کیا گیا، جو معیشت کے اہم شعبوں میں ریل کے ذریعے نقل و حمل کی مسلسل مانگ کی عکاسی کرتا ہے۔
مال برداری میں 6.14 فیصد اضافے کا اندراج
ہندوستانی ریلوے نے ستمبر 2026 میں 135.35 ملین ٹن مال کی بار برداری کی، جبکہ ستمبر 2025 میں یہ مقدار 127.52 ملین ٹن تھی۔ اس طرح گزشتہ سال کے اسی مہینے کے مقابلے میں 6.14 فیصد اضافہ درج کیا گیا۔
ماہ کے دوران مال کی کئی اہم اقسام میں نمایاں اضافہ درج کیا گیا۔ غذائی اجناس کی بار برداری میں 25 فیصد، بجری میں20 فیصد، گھریلو کنٹینر مال برداری میں 10 فیصد، کوئلے میں9 فیصد، دیگر متفرق اشیاء میں 8.2 فیصد، معدنی تیل میں 6 فیصد، تیار اسٹیل میں 5.5 فیصد اور لوہے کے خام مال میں 5.2 فیصد اضافہ ہوا۔
بجلی گھروں کو کوئلے کی فراہمی میں اضافہ
ہندوستانی ریلوے نے ستمبر 2026 کے دوران بجلی گھروں کو ملکی کوئلے کی فراہمی میں اضافہ کیا۔ ستمبر 2025 میں روزانہ اوسطاً 397 کوئلہ مال گاڑیاں فراہم کی گئی تھیں، جبکہ ستمبر 2026 میں یہ تعداد بڑھ کر 443 مال گاڑیاں یومیہ ہو گئی۔ اس طرح 11.6 فیصد اضافہ درج کیا گیا۔
اسی طرح ستمبر 2025 کے مقابلے میں ستمبر 2026 کے دوران مال برداری سے حاصل ہونے والی آمدنی میں 1,266 کروڑ روپے کا اضافہ ہوا، جو 9.3 فیصد ترقی کو ظاہر کرتا ہے۔
مجموعی مال برداری 833 ملین ٹن سے تجاوز کر گئی
اپریل سے ستمبر 2026 کے دوران ہندوستانی ریلوے نے مجموعی طور پر 833.7 ملین ٹن مال کی بار برداری کی، جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 4.1 فیصد زیادہ ہے۔ اسی مدت کے دوران مال برداری سے حاصل ہونے والی آمدنی میں 3.7 فیصد اضافہ درج کیا گیا۔
*****
ش ح۔ض ر۔ اش ق
U. No-5088
(ریلیز آئی ڈی: 2322757)
وزیٹر کاؤنٹر : 8