وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

وزیر دفاع نے جمہوریہ چیک کے پہلے نائب وزیر اعظم اور وزیر صنعت و تجارت کے ساتھ دوطرفہ مذاکرات کیے


دونوں فریقوں کا دفاعی صنعتی تعاون کو وسعت دینے پر اتفاق

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 13 OCT 2026 1:16PM by PIB Delhi

وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ نے 13 اکتوبر 2026 کو نئی دہلی میں جمہوریہ چیک کے پہلے نائب وزیر اعظم اور وزیر صنعت و تجارت جناب کارل ہاولیچیک کے ساتھ دوطرفہ ملاقات کی۔ اس ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے دونوں ممالک کے درمیان دفاعی صنعتی تعاون کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا۔ دونوں فریقوں نے جاری تعاون اور مختلف مشترکہ منصوبوں کے کامیاب قیام کا خیرمقدم کیا اور اس تعاون کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا۔ اس میں ہندوستان-چیک مشترکہ دفاعی کمیٹی کے زیرِ اہتمام تعاون کو فروغ دینا بھی شامل ہے، تاکہ ‘میک اِن انڈیا’ اور‘آتم نربھر بھارت’ کے مقاصد کو آگے بڑھایا جا سکے۔

PIC2(8)_20261013131751_242c40.jpeg

PIC1(12)_20261013131828_0656c9.jpeg

دونوں رہنماؤں نے امن و سلامتی سے متعلق موجودہ مسائل پر بھی تبادلۂ خیال کیا اور علاقائی استحکام برقرار رکھنے کے لیے زیادہ سے زیادہ تعاون کی ضرورت کو تسلیم کیا۔ انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ہندوستان اور جمہوریہ چیک کے درمیان شراکت داری تاریخی و ثقافتی روابط اور باہمی اعتماد و احترام کی مشترکہ اقدار پر مبنی ہے۔

PIC4(8)_20261013131849_190345.jpeg

جناب کارل ہاولیچیک ہندوستان کے چار روزہ دورے پر ہیں اور اس دوران وہ مختلف وزارتوں، تجارتی اداروں اور کاروباری حلقوں کے ساتھ تبادلۂ خیال کر رہے ہیں۔ اپنے دورے کے دوران وہ بنگلورو اور ممبئی میں مختلف صنعتی اداروں کا دورہ بھی کریں گے۔

*******

) ش ح – رک )

U.NO- 5092


(ریلیز آئی ڈی: 2322738) وزیٹر کاؤنٹر : 9