الیکٹرانکس اور اطلاعاتی ٹکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

آواز پر مبنی کثیر لسانی مصنوعی ذہانت کو سرحدوں سے آگے لے جانے کی پہل:مسوری کے این سی جی جی میں بھاشنی


شروت لیکھ اور بھاشنی موبائل ایپ کے ذریعے کثیر لسانی رابطے کو فروغ؛ شروت لیکھ پورے پروگرام کے دوران رابطے میں معاون ہوگا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 13 OCT 2026 11:08AM by PIB Delhi

الیکٹرانکس اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت (میئتی) کے تحت ڈیجیٹل انڈیا کارپوریشن(ڈی آئی سی)کے ڈیجیٹل انڈیا بھاشنی ڈویژن(ڈی آئی بی ڈی) نے مسوری میں 12 سے 23 اکتوبر 2026 تک منعقد ہونے والے نیشنل سینٹر فار گُڈ گورننس(این سی جی جی)کے اس تربیتی پروگرام میں حقیقی وقت میں کثیر لسانی رابطے کو ممکن بنایا، جس میں متعدد ممالک کے سرکاری ملازمین کو شہری خدمات کی فراہمی کے موضوع پر تربیت دی جا رہی ہے۔ حکومتِ ہند کی وزارتِ خارجہ (ایم ای اے)کے تعاون سے منعقد ہونے والا یہ پروگرام، حکومتِ ہند کے انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات کے محکمے (ڈی اے آر پی جی)کے تحت این سی جی جی کے ذریعے، ہندوستانی تکنیکی اور اقتصادی تعاون (آئی ٹیک)پروگرام کے تحت ہندوستان کی بین الاقوامی تربیتی کوششوں کے حصے کے طور پر منعقد کیا جا رہا ہے۔

اس پروگرام میں پیرو، کمبوڈیا، نائجیریا، کینیا، فلسطین، لبنان، گیمبیا، ایکواڈور اور اسپین سمیت مختلف ممالک کے سرکاری ملازمین اور سرکاری شعبے کے نمائندے شرکت کر رہے ہیں۔ یہ پروگرام حکمرانی اور شہری خدمات کی فراہمی کے شعبوں میں تجربات اور بہترین طور طریقوں کے بین الاقوامی تبادلے کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے۔

اس پروگرام کے تحت بھاشنی نے ابتدائی تعارفی نشست کے دوران انگریزی اور ہسپانوی زبانوں کے درمیان حقیقی وقت میں ترجمے کی سہولت فراہم کرنے کے لیے اپنا پلیٹ فارم شروت لیکھ استعمال کیا۔ اس پلیٹ فارم کے ذریعے انگریزی سے ہسپانوی اور ہسپانوی سے انگریزی، دونوں زبانوں میں ترجمہ کیا گیا، جس سے بین الاقوامی مندوبین کو زبان کی رکاوٹوں کے باوجود ایک دوسرے سے رابطہ قائم کرنے اور زیادہ مؤثر انداز میں شرکت کرنے میں مدد ملی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/image001_20261013110903_76e2c2.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/image002_20261013110910_3fdd25.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/image003_20261013110919_297869.jpghttps://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/image004_20261013110925_81fc67.jpg

 

اس سہولت کی فراہمی سے بھاشنی کے اس نقطۂ نظر کی عکاسی ہوتی ہے جس میں آواز کو ترجیح دیتے ہوئے کثیر لسانی مصنوعی ذہانت کے ذریعے بول چال پر مبنی ٹیکنالوجی کے ذریعہ رابطے اور ڈیجیٹل خدمات کو زیادہ قابلِ رسائی بنانے کی کوشش کی جاتی ہے۔ مختلف زبانیں بولنے والے شرکاء کے درمیان رابطے کو ممکن بنا کر بھاشنی نے یہ دکھایا کہ مصنوعی ذہانت پر مبنی لسانی حل کس طرح جامع بین الاقوامی تعاون اور سرکاری شعبے کی صلاحیتوں کو مضبوط بنانے میں معاون ثابت ہو سکتے ہیں۔

بھاشنی کی ٹیم نے شرکاء کو شروت لیکھ پلیٹ فارم استعمال کرنے میں مدد فراہم کی اور انہیں بھاشنی کے نظام، اس کی کثیر لسانی مصنوعی ذہانت کی صلاحیتوں اور صحت، مالیات، زراعت اور عوامی خدمات کی فراہمی جیسے شعبوں میں اس کے ممکنہ استعمال سے روشناس کرایا۔ شرکاء کی حوصلہ افزائی بھی کی گئی کہ وہ بھاشنی موبائل ایپلی کیشن اور اس کی ان سہولتوں کو استعمال کرکے دیکھیں، جو روزمرہ کے رابطے اور ڈیجیٹل لین دین میں زبان کی رکاوٹوں کو دور کرنے میں مدد دیتی ہیں۔

شروت لیکھ کو پروگرام کے اختتام یعنی23 اکتوبر 2026 تک پورے پروگرام کے دوران استعمال کے لیے دستیاب رکھنے کا ارادہ ہے، تاہم اس کا انحصار عملی ضروریات پر ہوگا۔ اس سرگرمی سے ظاہر ہوتا ہے کہ آواز کو ترجیح دینے والی کثیر لسانی مصنوعی ذہانت مختلف ثقافتوں کے درمیان رابطے کو مضبوط بنانے، علم کے تبادلے کو آسان بنانے اور بین الاقوامی سطح پر صلاحیت سازی کے اقدامات میں زیادہ جامع شرکت کو ممکن بنانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

اس پہل کے ذریعے بھاشنی مصنوعی ذہانت پر مبنی لسانی ٹیکنالوجی کے شعبے میں ہندوستان کی صلاحیتوں اور سرکاری شعبے کے مختلف حالات میں قابلِ رسائی، کثیر لسانی ڈیجیٹل تجربات فراہم کرنے کی اس ٹیکنالوجی کی صلاحیت کو مسلسل اجاگر کر رہا ہے۔

ڈیجیٹل انڈیا بھاشنی ڈویژن(ڈی آئی بی ڈی)کے بارے میں

الیکٹرانکس اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت (میئتی)، حکومتِ ہند کے تحت ڈیجیٹل انڈیا کارپوریشن(ڈی آئی سی)کے ڈیجیٹل انڈیا بھاشنی ڈویژن(ڈی آئی بی ڈی)نے ڈیٹا سیٹس، مصنوعی ذہانت کے ماڈلز، اے پی آئیز اور کثیر لسانی ایپلی کیشنز کے ذریعے ہندوستان کے لسانی مصنوعی ذہانت کے نظام کو آگے بڑھانے کا کام کیا ہے۔ ہندوستان کے لسانی ڈیجیٹل عوامی بنیادی ڈھانچے کے طور پر بھاشنی، ڈیجیٹل پلیٹ فارموں اور خدمات میں لسانی ٹیکنالوجی کو شامل کرنے میں معاونت کرتا ہے۔

بھاشنی سے لیس لسانی ٹیکنالوجیز کو 2,353 سرکاری پلیٹ فارموں میں شامل کیا گیا ہے، جن میں800 سے زیادہ سرکاری ویب سائٹس شامل ہیں۔ یہ پلیٹ فارم متن کے لیے36 ہندوستانی زبانوں، آواز کے لیے23 ہندوستانی زبانوں اور 35 بین الاقوامی زبانوں کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ اس کے ذریعے مصنوعی ذہانت سے متعلق مجموعی طور پر 9 ارب سے زیادہ نتائج حاصل کیے گئے ہیں، جبکہ روزانہ 2 کروڑ 40 لاکھ سے زیادہ نتائج حاصل کیے جاتے ہیں۔ اس طرح لسانی ٹیکنالوجی کے ذریعے ڈیجیٹل خدمات کو زیادہ قابلِ رسائی بنانے میں مدد مل رہی ہے۔

***

) ش ح – رک )

U.NO- 5069


(ریلیز آئی ڈی: 2322639) وزیٹر کاؤنٹر : 11