وزیراعظم کا دفتر
وزیراعظم نے ٹیکس کے سادہ اور اعتماد پر مبنی نظام کے لیے جی ایس ٹی کونسل کی سفارشات کا خیرمقدم کیا
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
08 OCT 2026 9:50PM by PIB Delhi
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے جی ایس ٹی کونسل کی جانب سے منظور شدہ جی ایس ٹی اصلاحات کے نئے مرحلے کا خیرمقدم کیا ہے۔ انہوں نے ان سفارشات کوگڈز اینڈ سروسز ٹیکس کے نظام کو سادہ، زیادہ موثر اور شہریوں کے لیے سازگار بنانے کی سمت میں ایک اہم قدم قرار دیا۔جناب مودی نے گرفتاری کی دفعات کے خاتمے، جرائم کے زمرے سے اخراج اور طریقہ کار کو آسان بنانے سے متعلق کونسل کی سفارشات پر روشنی ڈالی اور کہا کہ ان اقدامات کا ٹیکس دہندگان اور کاروباری اداروں پر مثبت اثر پڑے گا۔
جناب مودی نےایکس پر پوسٹ کیا:
میں جی ایس ٹی کونسل کی جانب سے منظور شدہ جی ایس ٹی اصلاحات کے نئے مرحلے کا خیرمقدم کرتا ہوں۔
گرفتاری کی دفعات کے خاتمے، جرائم کے زمرے سے اخراج اور طریقہ کار کو آسان بنانے سے متعلق کونسل کی سفارشات کے بہت مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔
مقصد بالکل واضح ہے:
تیز تر فیصلے
تعمیل کے کم اخراجات
خودکارواپسی
اعتماد پر مبنی انتظامی نظام
یہ اقدامات جی ایس ٹی کو مزید موثر، شفاف اور شہریوں کے لیے سازگار بنانے کی ہماری مسلسل کوششوں سے ہم آہنگ ہیں۔
***
(ش ح۔اص)
UR No 4878
(ریلیز آئی ڈی: 2321115)
وزیٹر کاؤنٹر : 5