وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیرِ اعظم نے جمہوریہ ٹرینیڈاڈ اور ٹوباگو کی وزیرِ اعظم کا حکومت کے سربراہ کے طور پر قوم کی 25 سالہ خدمات مکمل ہونے پر ان کی نیک خواہشات کے لیے شکریہ ادا کیا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 08 OCT 2026 7:29PM by PIB Delhi

وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی نے جمہوریہ ٹرینیڈاڈ اور ٹوباگو کی وزیرِ اعظم محترمہ کملا پرساد بِسیسر کا حکومت کے سربراہ کے طور پر قوم کی 25 سالہ خدمات مکمل ہونے پر ان کی گرمجوش نیک خواہشات اور پُرمحبت الفاظ کے لیے شکریہ ادا کیا۔

وزیرِ اعظم نے کہا کہ بھارت اور ٹرینیڈاڈ اور ٹوباگو کے درمیان دوستی نئی بلندیوں کو چھو رہی ہے اور اعتماد کا اظہار کیا کہ دونوں ممالک آنے والے برسوں میں اپنی شراکت داری کو مضبوط کریں گے۔

جناب مودی نے ’ایکس‘ پر پوسٹ کیا؛

”وزیرِ اعظم کملا پرساد بِسیسر، آپ کی نیک خواہشات اور پُرمحبت الفاظ کے لیے آپ کا شکریہ۔ بھارت اور ٹرینیڈاڈ اور ٹوباگو کے درمیان دوستی نئی بلندیوں کو چھو رہی ہے۔ ہم آنے والے برسوں میں اپنی شراکت داری کو مضبوط بنانے کے منتظر ہیں۔

@PM_Kamla“

***

(ش ح - ع ا)

U.No. 4870


(ریلیز آئی ڈی: 2321048) وزیٹر کاؤنٹر : 3