وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم 9؍اکتوبر کو خواتین اور اطفال کی ترقی سے متعلق محکمہ جاتی سربراہی اجلاس کی اختتامی نشست میں شرکت کریں گے


سربراہی اجلاس میں غذائیت، ابتدائی تعلیم، بچوں کے تحفظ، خواتین کے تحفظ اور بااختیار بنانے جیسے اہم موضوعات پر توجہ مرکوز کی جائے گی

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 08 OCT 2026 4:44PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی 9؍اکتوبر 2026 کو تقریباً شام 4:30 بجے نئی دہلی کے سشما سوراج بھون میں خواتین اور اطفال کی ترقی سے متعلق محکمہ جاتی سربراہی اجلاس کی اختتامی نشست میں شرکت کریں گے۔ اس موقع پر وہ اجتماع سے خطاب بھی کریں گے۔8 اور 9 اکتوبر 2026 کو منعقد ہونے والے دو روزہ محکمہ جاتی سربراہی اجلاس میں تمام ریاستوں سے خواتین اور اطفال کی ترقی کے شعبے سے متعلق سیاسی رہنما اور عہدیدار شرکت کریں گے۔ یہ محکمہ جاتی سربراہی اجلاس کے سلسلے کی دوسری کڑی ہے، جس کا تصور وزیر اعظم نے باہمی تعاون پر مبنی وفاقیت کو مستحکم کرنے، قومی ترجیحات کے لیے اجتماعی ذمہ داری کو فروغ دینے اور مرکز و ریاست کے درمیان قریبی تعاون کے ذریعے نتائج کو تیز کرنے کے مقصد سے پیش کیا ہے۔

سربراہی اجلاس میں چار موضوعات پر توجہ مرکوز کی جائے گی:

  1. بہتر غذائیت اور ابتدائی تعلیم کے لیے آنگن واڑی مراکز کے تصور کو نئے انداز میں تشکیل دینا
  2. کمزور اور ضرورت مند بچوں کے تحفظ کے نظام کو مستحکم کرنا
  3. ادارہ جاتی اور قانونی ڈھانچوں کے مؤثر نفاذ کے ذریعے خواتین کا تحفظ یقینی بنانا
  4. اہم اسکیموں کی افادیت اور نتائج کو بہتر بنا کر خواتین کو بااختیار بنانا

محکمہ جاتی سربراہی اجلاس کے ماڈل کے تحت مرکزی اور ریاستی حکومتوں کے متعلقہ فریقوں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کیا جاتا ہے، جہاں شعبہ جاتی ترجیحات پر غور و خوض، بہترین طور طریقوں کا تبادلہ، نفاذ سے متعلق چیلنجزکا ازالہ اور بہتر حکمرانی و خدمات کی فراہمی کے لیے مقررہ مدت کے اندر کیے جانے والے اقدامات پر اتفاقِ رائے کیا جاتا ہے۔

*******

) ش ح – رک )

U.NO- 4846


(ریلیز آئی ڈی: 2320834) وزیٹر کاؤنٹر : 4