امور داخلہ کی وزارت
امور داخلہ اور امداد باہمی کے وزیر جناب امت شاہ نے وزیراعظم جناب نریندر مودی کو ان کی سیوا اور سمرپن کے 25 سال مکمل ہونے پر مبارکباد پیش کی
وزیرِ اعظم مودی کا سیوا، سنگھرش اور سمرپن کا یہ سفر—جو بطور وزیرِ اعلیٰ اور وزیرِ اعظم ان کی مدت کار پر محیط ہے—غریبوں کی فلاح و بہبود، خواتین کو بااختیار بنانے، نوجوانوں کی ترقی اور معاشرے کے تمام طبقات کی خوشحالی کا مترادف بن چکا ہے
عوامی فلاحی پالیسیوں، ان کے مؤثر نفاذ، فیصلہ کن قیادت، شفافیت اور نتائج کے یقین کے ذریعے، مودی جی نے حکمرانی کی نئی توضیح پیش کی ہے اور ’کردار و کارکردگی کی سیاست‘کا ایک اعلیٰ معیار قائم کیا ہے
وزیرِ اعظم مودی نے گجرات میں اچھی حکمرانی کا ایک ایسا ماڈل پیش کیا جو بعد میں پورے ملک کے لیے بنیاد بن گیا
وزیرِ اعظم مودی کی قیادت میں، بھارت مینوفیکچرنگ، ڈیجیٹل پیمنٹس، اسٹارٹ اپس، سیمی کنڈکٹرز اور دفاعی پیداوار جیسے شعبوں میں نئی بلندیاں طے کررہا ہے، اس کے ساتھ ساتھ ایک تیزی سے ترقی کرتی ہوئی معیشت کو بھی برقرار رکھے ہوئے ہے
تنازعات اور عدم استحکام کے اس موجودہ دور میں، بھارت امن اور ہم آہنگی کے لیے ایک اہم عالمی آواز کے طور پر ابھرا ہے
شہریوں میں خود اعتمادی پیدا کرتے ہوئے، وزیرِ اعظم مودی نے ’وکست بھارت‘ کا منتر دیا اور 2047 تک بھارت کو تمام شعبوں میں ایک رہنما ملک بنانے کے عزم کو بیدار کیا
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
07 OCT 2026 4:47PM by PIB Delhi
امور داخلہ اور امداد باہمی کے وزیر جناب امت شاہ نے آج وزیراعظم جناب نریندر مودی کو ان کی سیوا اور سمرپن کے 25 سال مکمل ہونے پر دلی مبارکباد پیش کی۔
ایکس پر سلسلہ وار پوسٹس میں، مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے کہا، ’’سیوا اور سمرپن کے 25 سال مکمل کرنے پر باوقار وزیراعظم جناب نریندر مودی جی کو دلی مبارکباد—ایک ایسا سفر جو ان تھک محنت، شاندار عزم اور ملک کو سب سے مقدم رکھنے کے بنیادی اصول سے عبارت ہے۔ آج ہی کے دن یعنی 7 اکتوبر 2001 کو مودی جی نے گجرات کے وزیراعلیٰ کے طور پر حلف لیا تھا۔ تب سے لے کر اب تک، بطور وزیراعلیٰ اور وزیراعظم ان کے ادوارِ حکومت پر محیط سیوا، سنگھرش اور سمرپن کا یہ مسلسل سفر غریبوں کی فلاح و بہبود، خواتین کو بااختیار بنانے، نوجوانوں کی ترقی اور معاشرے کے ہر طبقے کی خوشحالی کا مترادف بن چکا ہے۔ خدمت کے ان #25_سالوں کے ذریعے، مودی جی نے حکمرانی کی نئی تعریف کی ہے—جو عوامی فلاحی پالیسیوں، مؤثر نفاذ، فیصلہ کن قیادت، شفافیت اور نتائج کے یقین سے مزین ہے—اور اس طرح ’کردار و کارکردگی کی سیاست‘کا ایک اعلیٰ معیار قائم کیا ہے۔‘‘
جناب امت شاہ نے کہا، ’’بطور وزیراعلیٰ، مودی جی نے زلزلے سے تباہ حال کَچھ کو ایک مثالی خطے میں دوبارہ تعمیر کیا۔ انہوں نے ’جیوتی گرام یوجنا‘ کے ذریعے ہر گاؤں تک 24 گھنٹے بجلی کی فراہمی یقینی بنائی، شمسی توانائی اور ’وائبرینٹ گجرات‘ پہل کے ذریعے سرمایہ کاری اور صنعت کو ایک نئی سمت دی اور 8 فیصد سے زیادہ کی زرعی نمو کی شرح حاصل کی، جس سے گجرات میں اچھی حکمرانی کا ایک ایسا ماڈل قائم ہوا جو بعد میں پورے ملک کے لیے بنیاد بن گیا۔ وزیراعظم کے طور پر ان کی مدت کار میں اس وژن کو مزید وسعت ملی۔ بھارت نے خلا سے لے کر سمندروں تک اور عالمی پلیٹ فارمز سے لے کر داخلی سلامتی تک کے شعبوں میں نئے سنگِ میل عبور کیے۔ عوام کی زندگیوں میں بھی اہم تبدیلیاں رونما ہوئیں—25 کروڑ افراد کو غربت سے باہر نکالا گیا، جبکہ کروڑوں خاندانوں کو پکے مکانات، 5 لاکھ روپے تک کا ہیلتھ کور، اجولا گیس کنکشن اور ہر گھر میں نل کے پانی کی سہولت حاصل ہوئی۔‘‘
مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے کہا، ’’آج، مودی جی کی قیادت میں، بھارت ایک تیزی سے ترقی کرتی ہوئی معیشت ہے جو مینوفیکچرنگ، ڈیجیٹل پیمنٹس، اسٹارٹ اپس، سیمی کنڈکٹرز، دفاعی پیداوار اور قابلِ تجدید توانائی جیسے شعبوں میں نئی بلندیاں چھو رہا ہے۔ جنگ اور عدم استحکام کے اس دور میں،بھارت امن اور ہم آہنگی کے لیے ایک اہم عالمی آواز کے طور پر ابھرا ہے۔ کروڑوں شہریوں میں خود اعتمادی پیدا کرکے، مودی جی نے ’وکست بھارت‘ کا منتر دیا اور 2047 تک بھارت کو ہر شعبے میں رہنما ملک بنانے کے عزم کو بیدار کیا۔ یہ ہم سب کے لیے فخر اور اعزاز کی بات ہے کہ ہم ان کی قیادت میں ان فلاحی اقدامات میں شریک ہیں۔‘‘
*****
ش ح۔ک ح۔ن ع
U. No. 4777
(ریلیز آئی ڈی: 2320291)
وزیٹر کاؤنٹر : 3