صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
مرکزی وزیر صحت جناب جے پی نڈا کل بھارت منڈپم میں جوش ٹیموں کے قومی سطح پر آغاز کی قیادت کریں گے
مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ منڈاویا، وزیر مملکت برائے دفاع جناب سنجے سیٹھ اور دہلی کی وزیر اعلیٰ محترمہ ریکھا گپتا جوش ٹیموں کی قومی سطح پر افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے
جوش ٹیموں کا پہلے مرحلے میں 11 ریاستوں کے 55 اضلاع میں آغاز، ٹی بی سے پاک بھارت کے لیے نوجوانوں کی قیادت میں عوامی سطح پر اجتماعی کوششوں کو مضبوط بنانے کی پہل
جوش ٹیمیں تپ دق (ٹی بی )سے پاک بھارت کا پیغام نچلی سطح تک پہنچائیں گی؛ جماعت اول کے افسران، ’مائی بھارت‘ رضاکار اور این سی سی کیڈٹس عوامی شمولیت کی مہم کو آگے بڑھائیں گے
جوش ٹیمیں بھارت میں ٹی بی کے خاتمے کی کوششوں میں نچلی سطح پر عوامی شمولیت کو مزید مضبوط کریں گی؛ 2025 میں 697 اضلاع کی 67,933 پنچایتوں کو ٹی بی سے پاک قرار دیے جانے کی پیش رفت کو آگے بڑھایا جائے گا
یہ اقدام ٹی بی کے خلاف جنگ میں صحت، نوجوانوں اور دفاعی شعبوں کے نیٹ ورک کو یکجا کرکے حکومت اور پورے معاشرے کی مشترکہ کوشش کے نقطۂ نظر کی عکاسی کرتا ہے
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
07 OCT 2026 10:05AM by PIB Delhi
تپ دق (ٹی بی) کے خلاف بھارت کی جدوجہد میں عوامی شمولیت کو مزید مضبوط بنانے کی سمت ایک اہم قدم کے طور پر، صحت و خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت، نوجوانوں کے امور اور کھیل کی وزارت اور دفاع کی وزارت کے اشتراک سے 8 اکتوبر 2026 کو نئی دہلی کے بھارت منڈپم میں ’جوش‘ (صحت کے لیے مشترکہ دستہ) ٹیموں کا آغاز کرے گی۔ پہلے مرحلے میں ’جوش‘ ٹیمیں 11 ریاستوں کے 55 اضلاع میں تشکیل دی جائیں گی، جن کا مقصد نوجوانوں کی قیادت میں عوامی سطح پر اجتماعی کوششوں کو مضبوط بنانا اور ’تپ دق (ٹی بی ۹سے پاک بھارت‘ کا پیغام گاؤں اور عام لوگوں تک پہنچانا ہے۔
صحت اور خاندانی بہبود اور کیمیکلز اور کھادوں کے مرکزی وزیر جناب جگت پرکاش نڈا محنت اور روزگار اور نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کے مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ منڈاویا ، وزیر مملکت برائے دفاع جناب سنجے سیٹھ اور دہلی کی وزیر اعلیٰ محترمہ ریکھا گپتا کی موجودگی میں جوش ٹیموں کے قومی سطح پر آغاز کی قیادت کریں گے۔ اس تقریب میں متعلقہ وزارتوں کی اعلیٰ قیادت اور متعلقہ فریقین، منتخب نمائندے، کلاس-1 افسران، مائی بھارت رضاکار، این سی سی کیڈٹس اور بھارت میں ٹی بی کے خاتمے کی کوششوں سے وابستہ دیگر متعلقہ فریق ایک جگہ جمع ہوں گے۔
اس پروگرام میں ’ٹی بی سے پاک بھارت ابھیان‘ کی اہم کامیابیوں اور سنگِ میل کو اجاگر کرنے والی ایک ویڈیو پیش کی جائے گی، جس کے بعد ’جوش‘ ٹیموں کا باضابطہ آغاز کیا جائے گا۔ ’تپ دق سے پاک بھارت ابھیان‘ کے لیے معلومات، تعلیم اور ابلاغ (آئی ای سی) کے نئے مواد کا بھی اجرا کیا جائے گا۔ اس موقع پر ’خوشی اوتار‘ نامی مصنوعی ذہانت پر مبنی چیٹ بوٹ بھی متعارف کرایا جائے گا، جس کا مقصد تپ دق (ٹی بی )کے خاتمے کی قومی کوششوں میں عوامی بیداری، برادری کی شمولیت اور عوامی شرکت کو مزید مضبوط بنانا ہے۔

نچلی سطح پر ٹی بی کے خلاف عوامی بیداری کے لیے نوجوانوں کی منظم شمولیت
جوش ٹیموں کو ایک منظم طریقۂ کار کے طور پر تشکیل دیا گیا ہے، جس کا مقصد بھارت کے نوجوانوں کی توانائی اور وسیع رسائی کو تپ دق (ٹی بی )کے خاتمے کے لیے منظم اجتماعی کارروائی میں بروئے کار لانا ہے۔ ان ٹیموں میں کلاس-1 افسران، مائی بھارت رضاکار اور این سی سی کیڈٹس شامل ہوں گے، جو انتظامی قیادت کو مائی بھارت اور این سی سی کے وسیع نوجوان نیٹ ورک اور برادری تک رسائی کی صلاحیتوں کے ساتھ یکجا کریں گے۔
پہلے مرحلے میں اس اقدام کا مقصد بلاک/وارڈ اور برادری کی سطح پر عوامی شمولیت کو مضبوط بنانا ہے، تاکہ تپ دق (ٹی بی )سے پاک بھارت کا پیغام صحت کی سہولیات سے آگے بڑھ کر ان لوگوں اور برادریوں تک پہنچے جہاں وہ رہتے، کام کرتے اور ایک دوسرے سے میل جول رکھتے ہیں۔
برادری تک رسائی اور عوامی شمولیت کے ذریعے جوش ٹیمیں ٹی بی کی علامات، بچاؤ، بروقت تشخیص اور علاج کی تکمیل سے متعلق اہم پیغامات عام کرنے میں تعاون کریں گی۔ وہ تپ دق (ٹی بی )سے متعلق غلط تصورات اور غیر درست معلومات کے ازالے، بیماری سے وابستہ بدنامی کو کم کرنے اور افراد، خاندانوں اور برادریوں کو ٹی بی کے قومی خاتمے کی مہم میں فعال طور پر حصہ لینے کی ترغیب دینے کی کوششوں میں بھی اپنا کردار ادا کریں گی۔
اس اقدام کا مقصد نوجوانوں کو ٹی بی کے خلاف اقدامات میں فعال شراکت دار بننے کا موقع فراہم کرنا ہے اور انہیں بیداری پیدا کرنے، سماجی متحرک کاری اور برادری کی شمولیت میں اپنا کردار ادا کرنے کے لیے ایک باقاعدہ پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے۔ کلاس-1 افسران، مائی بھارت رضاکاروں اور این سی سی کیڈٹس کا باہمی اشتراک نچلی سطح پر سرکاری پروگراموں اور برادریوں کے درمیان رابطے کو مزید مضبوط کرے گا۔
جن بھاگیداری کی طاقت کو مزید آگے بڑھانا
جوش ٹیموں کا اقدام بھارت میں ٹی بی کے خاتمے کی کوششوں کے اہم ستون کے طور پر برادری کی شمولیت اور جن بھاگیداری پر بڑھتی ہوئی توجہ کو مزید آگے بڑھاتا ہے۔ 2025 میں 697 اضلاع کی 67,933 پنچایتوں کو تپ دق (ٹی بی )سے پاک قرار دیا گیا، جو قومی سطح پر ٹی بی کے خاتمے کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے میں صحت کارکنوں، منتخب نمائندوں، برادری کے افراد اور رضاکاروں کی اجتماعی کوششوں کی عکاسی کرتا ہے۔
یہ کامیابی تپ دق (ٹی بی )کے خاتمے کا پیغام آخری فرد تک پہنچانے کے لیے مقامی قیادت، برادری کی شمولیت اور مسلسل عوامی شرکت کی اہمیت کو اجاگر کرتی ہے۔ جوش ٹیمیں نوجوانوں کی توانائی، رسائی اور سماجی روابط کو بروئے کار لاتے ہوئے جن بھاگیداری کے اسی جذبے کو مزید آگے بڑھائیں گی اور ٹی بی کے خلاف اقدامات میں بیداری، سماجی متحرک کاری اور برادری کی شمولیت کو مزید مضبوط کریں گی۔
حکومت اور پورے معاشرے کی مشترکہ کوشش
جوش ٹیمیں ٹی بی کے خاتمے کے لیے حکومت اور پورے معاشرے کی مشترکہ کوشش کے نقطۂ نظر کی عکاسی کرتی ہیں۔ اس کے تحت صحت، نوجوانوں اور دفاع کے شعبوں کی ادارہ جاتی صلاحیتوں اور عوامی رسائی کے نیٹ ورک کو یکجا کیا گیا ہے۔
صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت مجموعی عوامی صحت اور ٹی بی کے خاتمے کا فریم ورک فراہم کرے گی، جبکہ نوجوانوں کے امور و کھیل کی وزارت اور دفاع کی وزارت بالترتیب مائی بھارت رضاکاروں اور این سی سی کیڈٹس کی برادری کی سطح پر سماجی متحرک کاری اور عوامی رسائی میں شرکت کو یقینی بنانے میں سہولت فراہم کریں گی۔
یہ اقدام وزارتوں اور مختلف شعبوں کے درمیان باہمی اشتراک پر حکومت کی مسلسل توجہ کی عکاسی کرتا ہے، جس سے مختلف ادارہ جاتی اور برادری کے نیٹ ورک کو ایک مشترکہ قومی مقصد کے حصول میں اپنا کردار ادا کرنے کا موقع ملتا ہے۔
جوش ٹیموں کا آغاز ٹی بی کے خلاف عوام مرکوز، شراکتی اور برادری کی قیادت میں اقدامات کو فروغ دینے کی حکومت کی کوششوں میں ایک اور اہم قدم ہے۔ اس کے تحت وزارتوں، ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں، صحت کارکنوں، منتخب نمائندوں، نوجوانوں اور شہریوں کی مربوط کوششیں شامل ہوں گی۔
نچلی سطح پر مضبوط تر عوامی شمولیت اور جن بھاگیداری کے فروغ کے ذریعے جوش ٹیمیں ٹی بی سے پاک بھارت کی تعمیر کے اجتماعی عزم کو مزید مضبوط کریں گی۔
*****
ش ح۔ ش آ ۔ش ت
U.No.4738
(ریلیز آئی ڈی: 2320016)
وزیٹر کاؤنٹر : 10