وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نے ایشیائی کھیلوں میں سیپک ٹاکرا کے مقابلے میں تاریخی کانسے کا تمغہ جیتنے والی بھارتی مردوں کی چار رکنی ٹیم کو مبارک باد دی

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 02 OCT 2026 6:09PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ایشیائی کھیلوں میں کانسے کا تمغہ جیتنے والی بھارتی مردوں کی چار رکنی ٹیم کو مبارک باد دی ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ایشیائی کھیلوں میں مردوں کے چار رکنی مقابلے میں بھارت کا یہ پہلا تمغہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم کا عزم اور مقابلہ کرتے رہنے کا جذبہ قابلِ تقلید ہے۔

جناب مودی نے امید ظاہر کی کہ یہ کامیابی ملک بھر میں سیپک ٹاکرا کے کھیل کو مزید فروغ دینے میں مددگار ثابت ہوگی۔

وزیر اعظم کے دفتر نے ایکس پر ایک پیغام میں کہا:

’’بھارتی سیپک ٹاکرا کے لیے ایک تاریخی لمحہ!

ایشیائی کھیلوں میں کانسے کا تمغہ جیتنے پر بھارتی مردوں کی چار رکنی ٹیم کو مبارک باد۔ ایشیائی کھیلوں میں مردوں کے چار رکنی مقابلے میں بھارت کا یہ پہلا تمغہ ہے۔ ٹیم کا عزم اور مقابلہ کرتے رہنے کا جذبہ قابلِ تقلید ہے۔ امید ہے کہ یہ کامیابی ملک بھر میں سیپک ٹاکرا کے کھیل کو مزید فروغ دے گی: وزیر اعظم نریندر مودی‘‘

 

 

***

ش ح۔ ش ا ر۔ ول

Uno-4544


(ریلیز آئی ڈی: 2318379) وزیٹر کاؤنٹر : 5