وزارات ثقافت
azadi ka amrit mahotsav

 پی ایم مومنٹوز- وزیراعظم کو پیش ملنے والے تحائف کی ای نیلامی کی مدت میں 31 اکتوبر 2026 تک توسیع


 پی ایم مومنٹو  کی نیلامی کے آٹھویں ایڈیشن میں دہلی سے متعلق 30 تحائف شامل

اس مجموعے میں فن پارے، مذہبی اشیاء، اداروں سے متعلق یادگاریں اور عوامی کامیابیوں سے وابستہ چیزیں شامل ہیں۔ نیلامی سے حاصل ہونے والی رقم ’نمامی گنگے پروجیکٹ‘ کے لیے استعمال کی جائے گی

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 02 OCT 2026 2:13PM by PIB Delhi

 

وزیراعظم کو پیش کیے جانے والے تحائف اور نوادرات پر مشتمل پی ایم مومنٹو  کی نیلامی کا آٹھواں ایڈیشن جاری ہے اور اس کی مدت 31 اکتوبر 2026 تک بڑھا دی گئی ہے۔

اس ایڈیشن میں دہلی کی مختلف جہتوں کو اجاگر کرنے والی 30 منفرد یادگاریں شامل ہیں۔ عوام ان یادگاری تحائف کے لیے بولی لگا سکتے ہیں۔ نیلامی کے لیے پیش کردہ تحائف کے مجموعے میں مختلف فن پاروں، مذہبی اشیا، دستکاری کی مصنوعات اور اداروں سے متعلق یادگاری چیزوں کو شامل کیا گیا ہے، جو منفرد یادگار کے طور پر بھی رکھی جا سکتی ہیں۔ نیلامی سے حاصل ہونے والی رقم ’نمامی گنگے پروجیکٹ‘ کے لیے استعمال کی جائے گی۔

دہلی سے متعلق30 یادگاری اشیا میں 9  فوٹو فریم، 9  دیگر مومنٹو اور چھ مورتیاں، مجسمے اور پیکر شامل ہیں۔ اس مجموعے میں دہلی میٹرو کے دو ماڈل، کھیلوں سے متعلق ایک یادگاری  تحفہ، ایک پینٹنگ اور آرٹ و کرافٹ کی مختلف اشیا بھی شامل ہیں۔

مذہبی اور ثقافتی روایات

 

 

 اس مجموعے میں ہندوستان کی مذہبی روایات سے وابستہ کئی یادگاری چیزیں شامل ہیں۔ ان میں چار فن پارے بھگوان رام یا رامائن کے مختلف مناظر کو پیش کرتے ہیں۔ ان میں رام دربار کا مجسمہ، رام، سیتا اور لکشمن کو کیوٹ کے ساتھ دریا پار کرتے ہوئے دکھانے والی پیتل کی تختی، پالم گاؤں کے سنت دادا دیو کی پینٹنگ اور رام للا کا نقش و نگار سے تیار کردہ لکڑی کا مجسمہ شامل ہے۔

اس مجموعے میں بدھ مت کی ’آٹھ مبارک نقوش‘ کی عکاسی کرنے والی ایک یادگاربھی شامل ہے۔ اسے ’اشٹ منگل‘ کے آٹھ مبارک نقوش کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ اسے انتہائی روحانی اہمیت حاصل ہے اور روایتی طور پر اسے بدھ مت کی تعلیمات اور مہاتما  بدھ کے نروان کے حصول سے منسلک سمجھا جاتا ہے۔

دہلی کے ادارے اور بنیادی ڈھانچہ

 

اس مجموعے میں دہلی کے کئی اہم اداروں اور تاریخی مقامات کی عکاسی کرنے والی یادگاریں شامل ہیں۔ ایک فریم شدہ فن پارے میں سینٹ اسٹیفن کالج کو پیش کیا گیا ہے، جبکہ پرانی سکریٹریٹ کی عمارت پر مشتمل کرسٹل کی مومنٹو  اور نئی پارلیمنٹ کی عمارت کی عکاسی کرنے والا ٹیکسٹائل فن پارہ دہلی کے ادارہ جاتی ورثے کے مختلف پہلوؤں کو اجاگر کرتے ہیں۔

عوامی زندگی اور حصولیابیاں

 

اس مجموعے میں ایسی اشیا شامل ہیں جو کامیابی، عوامی خدمت اور ذاتی اظہار کی نمائندگی کرتی ہیں۔ ان میں روہنی کے ایک طالب علم کا تیار کردہ وزیراعظم جناب نریندر مودی کا انتہائی باریک بینی سے بنایا گیا پنسل اسکیچ بھی شامل ہے۔

پیرا لمپکس کے چاندی کا تمغہ جیتنے والے یوگیش کتھونیا کا ڈسکس بھی اس مجموعے کا حصہ ہے، جو کھیلوں میں کامیابی اور عزم کی نمائندگی کرتا ہے۔ این سی سی کا سنہری پالش والا ’پرم ویر مٹی کلش‘ خدمت اور یاد کی روح کو اجاگر کرتا ہے۔ اس کے علاوہ قدرتی طور پر خشک اور جالی دار شکل اختیار کر چکے بودھی پتے پر نہایت مہارت سے بنایا گیا ایک پورٹریٹ ذاتی اور فنکارانہ اظہار کا ایک منفرد پہلو پیش کرتا ہے۔

روہنی کے ایک طالب علم سے لے کر دہلی میٹرو، قانون ساز اسمبلی اور نئی پارلیمنٹ تک، یہ یادگاری اشیا دہلی کے مختلف حصوں اور شعبوں سے جڑی کہانیاں اپنے اندر سموئے ہوئی ہیں۔ اس نیلامی کے ذریعے ان یادگاروں کو ایک وسیع تر عوامی مقصد سے جوڑا گیا ہے اور اس سے حاصل ہونے والی رقم ’نمامی گنگے پروجیکٹ‘ کے لیے استعمال کی جائے گی۔

نیلامی کی تاریخوں، شرکت کی تفصیلات اور مکمل کیٹلاگ کے لیے سرکاری پی ایم میمنٹو ای-آکشن پورٹل pmmementos.gov.in.  پر ملاحظہ کریں۔

 

************

ش ح ۔   م    ش ع  ۔  م  ص

(U :4522  )


(ریلیز آئی ڈی: 2318204) وزیٹر کاؤنٹر : 11
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी