صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
گاندھی جینتی کے موقع پر صدرِجمہوریہ ہند کا پیغام
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
01 OCT 2026 7:01PM by PIB Delhi
درِ جمہوریہ ہند، محترمہ دروپدی مرمو نے گاندھی جینتی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے:
”تمام شہریوں کی جانب سے، میں ’بابائے قوم‘مہاتما گاندھی کو ان کی 157 ویں یومِ پیدائش (گاندھی جینتی) پر خراجِ عقیدت پیش کرتی ہوں۔
گاندھی جی کی زندگی اور ان کے نظریات کا عالمی برادری میں بے حد احترام کیا جاتا ہے۔ آج دنیا کے کئی حصوں میں جنگ اور تصادم کا ماحول ہے جس سے تمام اقوام متاثر ہو رہی ہیں۔ ایسے حالات میں، مہاتما گاندھی کا امن اور عدم تشدد کا پیغام اور بھی زیادہ اہمیت اختیار کر گیا ہے۔
ہمارا ملک سال 2047 تک ’وکست بھارت بننے کے قومی ہدف کی جانب گامزن ہے۔ اس سفر میں ہمدردی اور سب کو ساتھ لے کر چلنے (شمولیت) کی اقدار کو ترجیح دی جا رہی ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ کوئی بھی شہری ترقی کے فوائد سے محروم نہ رہے۔ یہ وژن مہاتما گاندھی کے ’سروودیہ‘ (سب کی فلاح و بہبود) کے نظریے کی عکاسی کرتا ہے، جو سب کی فلاح اور ترقی کے اصول پر مبنی ہے۔
گاندھی جینتی کے اس مبارک موقع پر، آئیے ہم اپنے اخلاقی طرزِ عمل اور فعال شرکت کے ذریعے ایک بااختیار، ترقی یافتہ اور ’آتم نربھر بھارت‘ کی تعمیر کے عزم کی تجدید کریں۔
***
(ش ح۔اص)
UR No 4478
(ریلیز آئی ڈی: 2317936)
وزیٹر کاؤنٹر : 9