امور داخلہ کی وزارت
منشیات کے خلاف بڑی کامیابی: گجرات اے ٹی ایس بھارتی کوسٹ گارڈ اور مرکزی ابٹیلی جنس ایجنسیوں کی مشترکہ کارروائی میں بھارتی خصوصی اقتصادی زون میں ایرانی کشتی سے 526 کلوگرام میتھ ایمفیٹامین اور ہیروئن ضبط، 5 پاکستانی شہری گرفتار: مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ
مودی حکومت ملک کے نوجوانوں کو منشیات کی لعنت سے محفوظ رکھنے کے لیے پُرعزم
16 روزہ کارروائی میں مختلف ایجنسیوں کے درمیان بہترین تال میل اور تعاون کی مثال قائم کرتے ہوئے ایک ایرانی کشتی بھی قبضے میں لی گئی
یہ کارروائی بھارت کی بحری سرحدوں کے تحفظ میں انٹیلی جنس پر مبنی بین ایجنسی تال میل کی مضبوطی کو ظاہر کرتی ہے
وسیع تر نیٹ ورک اور منشیات کے مطلوبہ وصول کنندگان کی شناخت کے لیے مزید تفتیش جاری
زیادہ محفوظ، صحت مند اور نشہ سے پاک بھارت ہمارا مشترکہ قومی عزم ہے
مودی حکومت کی منشیات پر قابو پانے سے متعلق وژن دستاویز (2026-2029) میں نفاذِ قانون کو مضبوط بنانے، منشیات کے نیٹ ورکس کو تباہ کرنے اور ہمارے نوجوانوں اور معاشرے کو منشیات سے محفوظ رکھنے کے لیے ایک جامع لائحۂ عمل پیش کیا گیا ہے
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
30 SEP 2026 3:54PM by PIB Delhi
مرکزی وزیر داخلہ و وزیر تعاون جناب امت شاہ نے آج کہا کہ منشیات کے خلاف کارروائی میں ایک بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے گجرات انسداد دہشت گردی اسکواڈ (اے ٹی ایس)، بھارتی کوسٹ گارڈ اور مرکزی انٹیلی جنس ایجنسیوں کی مشترکہ کارروائی کے دوران بھارت کے خصوصی اقتصادی زون (ای ای زیڈ) میں ایک ایرانی کشتی سے 526 کلوگرام میتھ ایمفیٹامین اور ہیروئن ضبط کی گئی اور پانچ پاکستانی شہریوں کو گرفتار کیا گیا۔
مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا، ’’مودی حکومت ملک کے نوجوانوں کو منشیات کی لعنت سے محفوظ رکھنے کے لیے پُرعزم ہے۔ گجرات اے ٹی ایس، بھارتی کوسٹ گارڈ اور مرکزی انٹیلی جنس ایجنسیوں کی مشترکہ کارروائی میں لکشدیپ کے شمال مغرب میں 160 ناٹیکل میل اور ممبئی کے جنوب مغرب میں 490 ناٹیکل میل کے فاصلے پر بھارت کے خصوصی اقتصادی زون میں ایک ایرانی کشتی سے 526 کلوگرام میتھ ایمفیٹامین اور ہیروئن ضبط کی گئی ہے۔ پانچ پاکستانی شہریوں کو گرفتار کیا گیا ہے اور وسیع تر نیٹ ورک اور اس کے مطلوبہ وصول کنندگان کی شناخت کے لیے مزید تفتیش جاری ہے۔ مختلف ایجنسیوں کے درمیان بہترین تال میل اور تعاون کی ایک نمایاں مثال قائم کرتے ہوئے 16 روز تک جاری رہنے والی اس کارروائی میں ایک ایرانی کشتی بھی قبضے میں لی گئی۔‘‘
14 سے 30 ستمبر تک جاری رہنے والی اس کارروائی نے بھارت کی بحری سرحدوں کے تحفظ میں انٹیلی جنس پر مبنی بین ایجنسی تال میل کی مضبوطی کو اجاگر کیا ہے۔
مودی حکومت کی جانب سے جاری کردہ منشیات پر قابو پانے سے متعلق وژن دستاویز (2026–2029) میں نفاذِ قانون کو مضبوط بنانے، منشیات کے نیٹ ورکس کو درہم برہم کرنے اور نوجوانوں و معاشرے کو منشیات سے محفوظ رکھنے کے لیے ایک جامع لائحۂ عمل پیش کیا گیا ہے۔
زیادہ محفوظ، صحت مند اور نشہ سے پاک بھارت ہمارا مشترکہ قومی عزم ہے۔
******
ش ح۔ ا ک۔ ر ب
U.NO.4366
(ریلیز آئی ڈی: 2317127)
وزیٹر کاؤنٹر : 11