وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

سی بی ڈی ٹی نے انکم ٹیکس ایکٹ 1961 کے تحت آڈٹ کے دائرے میں آنے والے افراد کے لیے مالی سال 27-2026 کا ریٹرن آف انکم جمع کرانے کی آخری تاریخ 31 اکتوبر سے بڑھا کر 21 نومبر 2026 کردی


اسی کے مطابق آڈٹ رپورٹ جمع کرانے کی ’مقررہ تاریخ‘ بھی 30 ستمبر 2026 سے بڑھا کر 21 اکتوبر 2026 کر دی گئی ہے

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 28 SEP 2026 5:19PM by PIB Delhi

اسیسمنٹ ایئر 27-2026 کے لیے ریٹرن آف انکم جمع کرانے کی آخری تاریخ 31 اکتوبر 2026 ہے۔ یہ تاریخ انکم ٹیکس ایکٹ، 1961 کی دفعہ 139 کی ذیلی دفعہ (1) کی وضاحت 2 کے تحت درج جدول کے نمبر 2 میں مذکور افراد کے لیے مقرر ہے۔

مرکزی بورڈ برائے براہ راست محصولات (سی بی ڈی ٹی) نے مذکورہ ریٹرن آف انکم جمع کرانے کی آخری تاریخ 31 اکتوبر 2026 سے بڑھا کر 21 نومبر 2026 کر دی ہے۔

اسی کے مطابق، انکم ٹیکس ایکٹ، 1961 کی دفعات کے تحت اسیسمنٹ ایئر 27-2026 کے لیے آڈٹ رپورٹ جمع کرانے کی ’مقررہ تاریخ‘ بھی بڑھا دی گئی ہے۔ ایکٹ کی دفعہ 139 کی ذیلی دفعہ (1) کی وضاحت 2 کے تحت درج جدول کے نمبر 2 میں مذکور افراد کے لیے یہ تاریخ 30 ستمبر 2026 سے بڑھا کر 21 اکتوبر 2026 کر دی گئی ہے۔

اس سلسلے میں باضابطہ حکم نامہ/نوٹیفکیشن الگ سے جاری کیا جا رہا ہے۔

*****

ش ح۔ ض ر ۔ش ت

U.No.4232


(ریلیز آئی ڈی: 2316097) وزیٹر کاؤنٹر : 14