وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیرِ اعظم نے مردوں کے 50 میٹر رائفل تھری پوزیشنز ٹیم مقابلے میں چاندی کا تمغہ جیتنے پر ایشوریہ پرتاپ سنگھ تومر، نیرج کمار اور رودرانکش پاٹل کو مبارکباد دی

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 25 SEP 2026 11:59PM by PIB Delhi

وزیرِ اعظم جناب  نریندر مودی نے آج ایشین گیمز میں مردوں کے 50 میٹر رائفل تھری پوزیشنز ٹیم مقابلے میں چاندی کا تمغہ جیتنے پر ایشوریہ پرتاپ سنگھ تومر، نیرج کمار اور رودرانکش پاٹل کو مبارکباد دی۔

 وزیرِ اعظم نے کہا کہ تینوں کھلاڑیوں کی توجہ، مہارت اور پُرسکون انداز نے ملک کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔ انہوں نے کھلاڑیوں کے مستقبل کے مقابلوں کے لیے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔

 وزیرِ اعظم کے دفتر نے ایکس پر جاری اپنی پوسٹ میں کہا:

 "ایشوریہ پرتاپ سنگھ تومر، نیرج کمار اور رودرانکش پاٹل کو ایشین گیمز میں مردوں کے 50 میٹر رائفل تھری پوزیشنز ٹیم مقابلے میں چاندی کا تمغہ جیتنے پر دلی مبارکباد۔ ان کی بھرپور توجہ، درست نشانہ اور پُراعتماد و پُرسکون انداز نے ملک کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔ ان کے مستقبل کے مقابلوں کے لیے نیک خواہشات۔"

****************

(ش ح –اع خ ۔ ر ا)

U. No: 4151


(ریلیز آئی ڈی: 2315292) وزیٹر کاؤنٹر : 8