وزارتِ تعلیم
مرکزی وزیر برائے تعلیم جناب پرہلاد جوشی آئی آئی ایس سی بنگلورو میں 'سیوا فرسٹ انوویشن چیلنج' کا افتتاح کریں گے
اس میں پانچ جنوبی ریاستوں اور تین مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے نوجوان شرکاء شرکت کریں گے
اس تقریب کے لیے رجسٹریشن 25 ستمبر سے 24 اکتوبر 2026ء تک کرایا جاسکتا ہے
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
24 SEP 2026 4:16PM by PIB Delhi
مرکزی وزیر برائے تعلیم جناب پرہلاد جوشی کل انڈین انسٹی ٹیوٹ آف سائنس (آئی آئی ایس سی)، بنگلورو میں 'سیوا فرسٹ انوویشن چیلنج' (ایس ایف آئی سی) کا افتتاح کریں گے۔ یہ پہل نوجوانوں کو ان کے کمیونٹی مسائل کی نشاندہی کرنے اور ایسے حل تیار کرنے کی ترغیب دے گی جن کی جانچ، اصلاح اور نفاذ ممکن ہو۔ اس چیلنج میں پانچ ریاستیں اور تین مرکز کے زیر انتظام علاقے شامل ہوں گے جن میں کرناٹک، تمل ناڈو، کیرالہ، آندھرا پردیش، تلنگانہ، انڈمان و نکوبار جزائر، لکشدیپ اور پڈوچیری شامل ہیں۔
یہ چیلنج اسکولوں، انڈسٹریل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹس (آئی ٹی آئی)، پولی ٹیکنکس، کالجوں اور یونیورسٹیوں کے نوجوان شرکاء کو ایک ساتھ لائے گا۔ اس میں شرکت کے تین درجے ہیں – جونیئر، تکنیکی اور اوپن۔ چھٹی سے بارھویں جماعت کے اسکول کے طلباء جونیئر سطح پر حصہ لے سکتے ہیں۔ اس سطح پر، طلباء مقامی مسائل کی نشاندہی کر سکتے ہیں اور سادہ عملی حل یا معقول سروس اور گورننس کے خیالات پیش کر سکتے ہیں۔ آئی ٹی آئیز اور پولی ٹیکنکس کے طلباء عملی انجینئرنگ، فیبریکیشن، الیکٹرانکس اور پروسیس کے حل پر توجہ مرکوز کریں گے، جبکہ انڈر گریجویٹ، پوسٹ گریجویٹ اور ریسرچ اسکالرز سے توقع کی جائے گی کہ وہ ایسے پروٹو ٹائپس یا پائلٹس کا مظاہرہ کریں جن کے نفاذ کا ایک قابل اعتبار طریقہ کار موجود ہو۔
یہ چیلنج پانچ قومی موضوعات پر مرکوز ہوگا، یعنی 1) صاف اور پائیدار بھارت، 2) خوشحال کسان، خوشحال بھارت، 3) صحت مند اور جامع بھارت، 4) تعلیم یافتہ اور ہنر مند بھارت اور 5) محفوظ بھارت۔ اس تقریب کے لیے رجسٹریشن 25 ستمبر سے 24 اکتوبر 2026ء تک کراجاسکتا ہے۔ اس کا اختتام 10 سے 17 دسمبر 2026ء تک نئی دہلی میں منعقد ہونے والے نیشنل فنالے میں ہوگا۔
شرکاء کو اکیڈمک اور انڈسٹری کی جانب سے رہنمائی ، لیبارٹریز، فیبریکیشن کی سہولیات، ٹیسٹنگ سپورٹ، انکیوبیشن، سیڈ اور پائلٹ فنڈنگ، فیلڈ ٹیسٹنگ کے مواقع اور املاک دانش کے تحفظ کے لیے رہنمائی حاصل ہوگی۔ امید افزا حلوں کو ممکنہ طور پر اپنانے کے لیے وزارتوں، ریاستی حکومتوں، شہری اور دیہی مقامی اداروں، پبلک سیکٹر کے اداروں اور انڈسٹری کے ساتھ بھی جوڑا جا سکتا ہے۔
اس چیلنج کا انعقاد مرکزی وزارتِ تعلیم، آل انڈیا کونسل فار ٹیکنیکل ایجوکیشن (اے آئی سی ٹی ای) اور یونیورسٹی گرانٹس کمیشن (یو جی سی) کے ذریعہ مشترکہ طور پر کیا جا رہا ہے، جس میں آئی آئی ایس سی بنگلورو نوڈل انسٹی ٹیوٹ کے طور پر خدمات انجام دے رہا ہے۔
اس پہل کا مقصد کمیونٹی پر مبنی جدت طرازی کے کلچر کو فروغ دینا ہے، جس سے نوجوان مسائل کی نشاندہی کرنے سے لے کر ان کے حل کی تعمیر تک کا سفر طے کر سکیں اور 'وکست بھارت @ 2047' کے وژن میں اپنا حصہ ڈال سکیں۔
مزید تفصیلات کے لیے، براہِ کرم آفیشل ویب سائٹ دیکھیں: https://sevafirst.mic.gov.in/
*****
ش ح۔ ک ح۔ ف ر
U.No. 4025
(ریلیز آئی ڈی: 2314540)
وزیٹر کاؤنٹر : 5