وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم نے مرکزی وزیر جناب بھوپیندر یادو کا مضمون شیئر کیا، جس میں ایک سینگ والے گینڈے کے تحفظ کی کوششوں اور اس کے تحفظ کے سفر کو مستحکم کرنے کے اقدامات کو اجاگر کیا گیا ہے
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
23 SEP 2026 2:25PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے مرکزی وزیر جناب بھوپیندر یادو کا تحریر کردہ ایک مضمون شیئر کیا ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ بھارت میں گینڈوں کے تحفظ کی کہانی اس نوع کی قابل ذکر بحالی کی عکاس ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ گینڈوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور بھارت اب دنیا میں ایک سینگ والے گینڈے کے تحفظ کی اہم ترین ذمہ داری نبھانے والے ممالک میں شامل ہے۔ اس نوع کی بقاء کے لیے ضروری گھاس کے میدانوں اور آبی علاقوں کا تحفظ اس کے مستقبل کے لیے انتہائی اہم ہے۔ جناب مودی نے مزید کہا کہ مرکزی وزیر کا یہ قابلِ مطالعہ مضمون اس بات کو اجاگر کرتا ہے کہ حکومت کی کوششیں گینڈوں کے تحفظ کے سفر کو کس طرح مستحکم کر رہی ہیں۔
وزیر اعظم کے دفتر نے ’ ایکس ‘ پر پوسٹ کیا :
’’ بھارت میں گینڈوں کے تحفظ کی کہانی اس نوع کی قابل ذکر بحالی کی عکاس ہے۔
گینڈوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور بھارت ، اب دنیا میں ایک سینگ والے گینڈے کے تحفظ کی اہم ترین ذمہ داری نبھانے والے ممالک میں شامل ہے۔ اس نوع کی بقاء کے لیے ضروری گھاس کے میدانوں اور آبی علاقوں کا تحفظ اس کے مستقبل کے لیے انتہائی اہم ہے۔
مرکزی وزیر جناب بھوپندر یادو کا یہ قابلِ مطالعہ مضمون اس بات کو اجاگر کرتا ہے کہ حکومت کی کوششیں گینڈوں کے تحفظ کے سفر کو کس طرح مستحکم کر رہی ہیں ۔ ‘‘
***
) ش ح – م م - ع ا )
U.No. 3965
(ریلیز آئی ڈی: 2313902)
وزیٹر کاؤنٹر : 9