وزارت خزانہ
صارفین کی سہولت کے لیے بروز اتوار27 ستمبر کو بینک کھلے رہیں گے
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
23 SEP 2026 12:54PM by PIB Delhi
یونائیٹڈ فورم آف بینک یونینز (یو ایف بی یو) کی جانب سے 28 سے 30 ستمبر 2026 تک ملک گیر تین روزہ بینک ہڑتال کی مجوزہ کال اور اس سے قبل 26 اور 27 ستمبر کی ہفتہ وار تعطیلات کے پیش نظر، حکومت نے شہریوں کی بینکاری ضروریات کو یقینی بنانے کے لیے پیشگی اقدامات کیے ہیں۔
عوام کی حقیقی بینکاری ضروریات طویل مدت تک متاثر نہ ہوں، اس بات کو یقینی بنانے کے لیے تمام سرکاری شعبے کے بینک اور علاقائی دیہی بینک 27 ستمبر 2026 بروز اتوار معمول کے مطابق کام کریں گے۔
بھارتی ریزرو بینک نے تمام بینک شاخوں، دفاتر، اے ٹی ایم سے منسلک شاخوں اور کرنسی چیسٹس کو 27 ستمبر 2026 کو مکمل طور پر فعال رکھنے کی منظوری دے دی ہے۔
محکمہ نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ بینک صارفین کی فلاح و بہبود اور سہولت حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ حکومت اور بینک انتظامیہ نے یونینوں سے مجوزہ ہڑتال ملتوی کرنے کی اپیل کی ہے اور ضروری بینکاری خدمات کے بلاتعطل جاری رہنے کو یقینی بنانے کے لیے بھی اقدامات کیے ہیں۔
***
(ش ح ۔م م ع ۔ع ن)
U. No. 3959
(ریلیز آئی ڈی: 2313816)
وزیٹر کاؤنٹر : 66
یہ ریلیز پڑھیں:
English
,
Marathi
,
हिन्दी
,
Manipuri
,
Assamese
,
Bengali
,
Gujarati
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam