صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

صدر جمہوریہ ہند نے 72ویں قومی فلم ایوارڈس پیش کیے؛ شری اننت ناگ کو دادا صاحب پھالکے ایوارڈ تفویض کیا


بھارتی سنیما میں بھارت کے لوگوں کے خواب ہیں، روایات ہیں، جدوجہد  ہیں، اور مستقبل کے امکانا ہیں: صدر جمہوریہ ہند دروپدی مرمو

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 22 SEP 2026 9:12PM by PIB Delhi

صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو نے آج (22 ستمبر، 2026 کو) ایکتا نگر، کیوڑیہ ، گجرات میں منعقدہ ایک تقریب میں 72ویں قومی فلم ایوارڈس پیش کیے۔ انہوں نے اس موقع پر بزرگ اداکار جناب اننت ناگ کو، بھارتی سنیما کے تئیں ان کے شاندار تعاون کے اعتراف میں دادا صاحب پھالکے ایوارڈ برائے 2024 سے بھی نوازا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/sep/PR122092026_20260922211426_4124da.JPG

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے، صدر جمہوریہ ہند نے ان تمام ایوارڈ یافتگان کو مبارکباد دی جنہوں نے اپنی غیر معمولی صلاحیتوں اور محنت کے بل بوتے پر قومی سطح پر اپنا ایک منفرد مقام بنایا ہے۔ انہوں نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ شری اننت ناگ کو دادا صاحب پھالکے ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلموں میں ان کی اداکاری تھیٹر اور سنیما کے بہترین عناصر کے حسین امتزاج کی عکاسی کرتی ہے۔ وہ اپنی فطری، نپی تلی اور جاندار اداکاری کے لیے مشہور ہیں۔ وہ فنکاروں کی آنے والی نسلوں کے لیے ایک مثالی نمونہ ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/sep/PR222092026_20260922211440_4ee4bd.JPG

صدر جمہوریہ ہند نے کہا کہ تمام زبانوں اور خطوں کی فلموں میں بھارت کا عکس نظر آتا ہے۔ بھارتی سنیما بھارتی عوام کے خوابوں، روایات اور جدوجہد کے ساتھ ساتھ مستقبل کے امکانات کی بھی عکاسی کرتا ہے۔ انہوں نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ شاندار فلموں کو نوازنے کی یہ تقریب 'اسٹیچو آف یونٹی' کے احاطے میں، 'وال آف یونٹی' کے قریب منعقد کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ موقع بھارت کی وحدت کے معمار، سردار ولبھ بھائی پٹیل کی موجودگی کا احساس دلاتا ہے، جیسے وہ خود ملک کی ثقافتی یکجہتی کا جشن منانے والے اس تہوار کو آشیرواد دے رہے ہوں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/sep/PR322092026_20260922211453_b7b8b6.JPG

صدر جمہوریہ ہند نے ایوارڈ جیتنے والی تمام فلموں کی ستائش کی۔ انہوں نے کہا کہ فلم ’آرٹیکل 370 ملک کی یکجہتی کو درپیش سنگین چنوتیوں اور ان کے حل کا ایک واضح اور جاندار احوال پیش کرتی ہے۔ نان فیچر فلم ’بھنگار زندگی اور موت، مقصد اور بے مقصدیت سے جڑے ان دیکھے پہلوؤں کا اظہار کرتی ہے۔ ’سواتنتریہ ویر ساورکر ویر ساورکر جی کی غیر معمولی زندگی کی کہانی کو ایک فنکارانہ خراجِ عقیدت ہے۔ فلم ’بھکشک خواتین کے تحفظ کے انتہائی سنگین معاملے پر سماجی بیداری پیدا کرتی ہے۔ سنتھالی فلم ’انگن کو قومی سطح پر ملنے والی پذیرائی نے ایک شاندار فلم کی حوصلہ افزائی کی ہے، اور اس سے ثقافتی تنوع اور سماجی شمولیت کو بھی فروغ حاصل ہوا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/sep/PR422092026_20260922211508_f036d3.JPG

صدرِ جمہوریہ ہند نے جیوری اراکین کی تعریف کی کہ انہوں نے ایسی فلموں کا انتخاب کیا جو معاشرے اور ملک سے جڑے اہم مسائل کو اجاگر کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہر علاقائی جیوری میں خواتین کی شرکت کو یقینی بنایا جانا چاہیے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ کسی بھی شعبے میں خواتین کے نقطۂ نظر کو شامل کر کے ہی ایک مکمل انسانی زاویۂ نگاہ تشکیل دیا جا سکتا ہے۔

صدرِ جمہوریہ ہند نے کہا کہ ٹیم کے ہر رکن کے تئیں احترام اور حساسیت کا احساس برقرار رکھنا فلم انڈسٹری کے ورک کلچر کا لازمی حصہ ہونا چاہیے۔ انہوں نے تخلیقی معیشت کے اہم نمائندوں پر زور دیا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ مزدوروں، چھوٹے فنکاروں، معاونین اور جدوجہد کرنے والے کو مناسب احترام اور سماجی تحفظ حاصل ہو۔

صدرِ جمہوریہ ہند نے کہا کہ مقبول فلمی فنکاروں کے اندر ملک کے لوگوں، بالخصوص نوجوانوں کو متاثر کرنے کی بے پناہ صلاحیت ہوتی ہے۔ جب کامیاب فلمی ستارے ایک منظم طرزِ زندگی کے فوائد کے بارے میں بات کرتے ہیں، تو کروڑوں بچے اور نوجوان ان کی پیروی کرتے ہیں۔ انہوں نے مشہور شخصیات پر زور دیا کہ وہ ایسی مصنوعات کی تشہیر نہ کریں جو صحت کے لیے نقصان دہ ہوں۔ انہوں نے کہا کہ سچا اسٹار وہی ہے جو روشنی پھیلائے، اندھیرا نہیں۔

صدر جمہوریہ ہند کی تقریر ملاحظہ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں-

**********

 (ش ح –ا ب ن)

U.No:3939


(ریلیز آئی ڈی: 2313693) وزیٹر کاؤنٹر : 7