امور داخلہ کی وزارت
مرکزی وزیر برائے اُمور داخلہ وامداد باہمی جناب امت شاہ 22 ستمبر کو نئی دہلی میں ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی اے این ٹی ایف کے سربراہان کی تیسری قومی کانفرنس کا افتتاح کریں گے
وزیر داخلہ جناب امت شاہ لکھنؤ اور دہرادون میں این سی بی زون کمپلیکسز کا سنگ بنیاد رکھیں گے
وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت اور مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ کی رہنمائی میں حکومت ہند ملک کے نوجوانوں کو منشیات کے مضر اثرات سے محفوظ رکھنے کے لیے مشن موڈ میں کام کر رہی ہے
وزیر اعظم مودی نے 2047 تک ’وکست بھارت‘ کی تعمیر کا ہدف مقرر کیا ہے اور منشیات سے پاک بھارت کا قیام اس ترقی یافتہ بھارت کے وژن کو حقیقت میں تبدیل کرنے کے لیے ناگزیر ہے
دو روزہ قومی کانفرنس میں نارکوٹکس کنٹرول سے متعلق وژن دستاویز (2026-2029) میں مقرر کردہ اہداف کے حصول میں اے این ٹی ایف کے کردار پر توجہ مرکوز کی جائے گی
منشیات کے کارٹلز کا خاتمہ، مصنوعی منشیات اور خفیہ لیباریٹریوں سے نمٹنا، ڈارک نیٹ اور کرپٹو سے متعلق تحقیقات ایجنڈے میں شامل اہم موضوعات ہوں گے
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
21 SEP 2026 12:53PM by PIB Delhi
مرکزی وزیر داخلہ و امداد باہمی کےوزیر جناب امت شاہ منگل، 22 ستمبر 2026 کو نئی دہلی میں ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی انسداد منشیات ٹاسک فورس (اے این ٹی ایف) کے سربراہان کی تیسری قومی کانفرنس کا افتتاح کریں گے۔ اس موقع پر جناب امت شاہ منشیات کے خلاف بیداری پھیلانے کے لیے ٹی وی سیز بھی جاری کریں گے اور لکھنؤ اور دہرادون میں نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کے نئے زون کمپلیکسز کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ تقریب کے دوران بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی ریاست یا مرکز کے زیر انتظام علاقے کی اے این ٹی ایف کو بھی اعزاز سے نوازا جائے گا، جبکہ این سی بی کی ازسرنو تیار کردہ ویب سائٹ کا آغاز بھی کیا جائے گا۔ این سی بی کے زیر اہتمام دو روزہ کانفرنس میں 36 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی اے این ٹی ایف کے سربراہان کے علاوہ متعلقہ سرکاری محکموں اور دیگر شراکت دار اداروں کے نمائندے بھی شرکت کریں گے۔
وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت اور مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ کی رہنمائی میں حکومت ہند ملک کے نوجوانوں کو منشیات کے استعمال کے مضر اثرات سے محفوظ رکھنے کے لیے ’مشن موڈ‘ میں کام کر رہی ہے۔ وزیر اعظم مودی نے 2047 تک ’وکست بھارت‘ کا ہدف مقرر کیا ہے اور اس وژن کو حقیقت میں تبدیل کرنا منشیات سے پاک بھارت کی تعمیر کے بغیر ممکن نہیں ہے۔ یہ کانفرنس آنے والی نسلوں کو منشیات کے خطرے سے محفوظ رکھنے کے لیے ایک موثر پلیٹ فارم ثابت ہوگی۔
’’اجتماعی عزم، مشترکہ ذمہ داری‘‘ کے موضوع پر منعقد ہونے والی اس کانفرنس میں حال ہی میں جاری کردہ نارکوٹکس کنٹرول سے متعلق وژن دستاویز (2026-29) میں ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی اے این ٹی ایف کے لیے مقرر کردہ اہداف پر ہونے والی پیش رفت اور ملک بھر میں منشیات کی اسمگلنگ اور نشہ آور اشیا کے استعمال کے خطرے سے نمٹنے کے لیے متعلقہ شراکت داروں کی جانب سے کیے گئے اقدامات اور کوششوں پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔ حکومت ہند کی جانب سے منشیات کی سپلائی میں کمی، مانگ میں کمی اور منشیات کے مضر اثرات کو کم کرنے کے اقدامات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے موزوں حکمت عملیوں کی نشاندہی اور ان کے نفاذ سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
وژن دستاویز کے چار اسٹریٹجک ستونوں — (1) نفاذ قانون، انٹیلی جنس اور آپریشنز، (2) پیش رو مادوں اور مصنوعی منشیات پر کنٹرول، (3) مانگ میں کمی اور مضر اثرات میں کمی اور (4) صلاحیت سازی اور تال میل کے مطابق اس تقریب کے لیے آٹھ تکنیکی اجلاس منعقد کیے جائیں گے، جو درج ذیل ہوں گے:
- نارکوٹکس کنٹرول سے متعلق وژن دستاویز (2026-2029) — حصہ اول: ادارہ جاتی نظام
- نیٹ ورک روابط اور منشیات کے کارٹلز کا خاتمہ — حصہ اول
- نارکوٹکس کنٹرول سے متعلق وژن دستاویز (2026-2029) — حصہ دوم: مانگ میں کمی، روک تھام اور بحالی
- نیٹ ورک روابط اور منشیات کے کارٹلز کا خاتمہ — حصہ دوم
- انسداد منشیات کارروائیوں کی موثریت میں بہتری
- پیش رو مادوں ، مصنوعی منشیات اور خفیہ لیبارٹریاں
- غیر قانونی فصلوں کی کاشت کا خاتمہ اور متبادل فصلوں کی کاشت
- ڈارک نیٹ اور کرپٹو سے متعلق تحقیقات
حکومت کے تمام محکموں اور اداروں کو ایک مشترکہ طریقہ کار کے تحت کام کرنے کی ضرورت کو اجاگر کرتے ہوئے، اس اجلاس میں ہونے والی بات چیت سے شریک ریاستوں، محکموں اور اداروں کو ملک بھر میں منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف موثر کارروائی کے لیے آئندہ تین برسوں کے دوران نئے عزم کے ساتھ آگے بڑھنے میں مدد ملے گی۔ اس دوران ہونے والے مباحثے سے منشیات سے متعلق قوانین کے نفاذ کو مزید مضبوط بنانے اور ملک کے نوجوانوں کو منشیات سے دور رکھنے کے لیے قابل عمل حکمت عملی تیار ہونے کی توقع ہے۔ اس قومی تقریب کے ذریعے منشیات کے استعمال کے خلاف کارروائی اور منشیات سے پاک بھارت کے وژن کو عملی جامہ پہنانے کے لیے این سی بی اور ریاستوں و مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی اے این ٹی ایف کے درمیان مستقبل کی ضروریات کے مطابق شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کی کوشش بھی کی جائے گی۔
****
(ش ح –ش ت-ع ن)
U. No. 3842
(ریلیز آئی ڈی: 2312917)
وزیٹر کاؤنٹر : 7