وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم 17 ستمبر کو نئی دہلی میں سیمی کون انڈیا 2026 کا افتتاح کریں گے
سیمی کون انڈیا 2026 کا موضوع: ‘‘سلیکان سے نظام تک: ماحولیاتی نظام کی تعمیر’’
600 سے زائد کمپنیاں اور 52 ممالک کے نمائندے شرکت کریں گے
سیمی کون انڈیا 2026 میں چھ ملکوں ،جاپان، جنوبی کوریا، ملائیشیا، نیدرلینڈز، سنگاپور اور سویڈن کےپویلین اس کاحصہ ہوں گے
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
16 SEP 2026 11:47AM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی 17 ستمبر 2026 کو صبح تقریباً 10 بجے نئی دہلی کے یشوبھومی میں سیمی کون انڈیا 2026 کا افتتاح کریں گے۔ اس موقع پر وزیر اعظم اجتماع سے بھی خطاب بھی کریں گے۔
سترہ سے انیس ستمبر 2026 تک منعقد ہونے والی اس تین روزہ کانفرنس اور نمائش کا موضوع ’’سلیکان سے نظام تک: ماحولیاتی نظام کی تعمیر‘‘ ہے۔ اس میں سیمی کنڈکٹر اور الیکٹرانکس کی پوری ویلیو چین سے وابستہ عالمی اور ہندوستانی کمپنیاں، پالیسی ساز، سرمایہ کار، محققین، اسٹارٹ اَپس، تعلیمی ادارے اور طلبہ شرکت کریں گے۔ کانفرنس میں ہندوستان میں باہمی تعاون، سرمایہ کاری، اختراع اور ہنرمندی کی ترقی کو آگے بڑھانے پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔ اس کے متوازی اجلاسوں میں ڈسپلے صنعت میں پیش رفت، باہمی تعاون اور مشترکہ پروجیکٹوں کو فروغ دینے کے لیے چھ ملکی گول میز اجلاس، خواتین کی قیادت سے متعلق ایک فورم اور دیگر اجلاس شامل ہوں گے۔
سیمی کون انڈیا 2026 میں پوری ویلیو چین کو جامع انداز میں پیش کیا جائے گا، جس میں سیمی کنڈکٹر کے خام مال، آلات اور چِپ ڈیزائن سے لے کر چِپ سازی، جدید پیکیجنگ، الیکٹرانکس اور نظام تک کے سفر کو دکھایا جائے گا۔ نیا ‘‘سینڈ ٹو سلیکان ٹوسسٹمس’’ ویلیو چین تجربہ سیمی کنڈکٹر کے پورے ماحولیاتی نظام میں اس سفر کو پیش کرے گا۔
سیمی کون انڈیا 2026 میں 600 سے زائد کمپنیاں حصہ لیں گی اور توقع ہے کہ تقریباً 50,000 افراد اس میں شرکت کریں گے۔ اس میں 52 ممالک کے نمائندے، 400 سے زائد اعلیٰ عہدیدار اور 150 سے زیادہ مقررین بھی شامل ہوں گے۔ نمائش میں جاپان، جنوبی کوریا، ملائیشیا، نیدرلینڈز، سنگاپور اور سویڈن کی نمائندگی کرنے والے چھ ملکوں پرمشتمل پویلین کے ساتھ 12 ریاستی پویلین، اسٹارٹ اَپ پویلین، اختراعی نمائش، طلبہ ہیکاتھون اور افرادی قوت کی ترقی کا پویلین بھی شامل ہوگا۔
*****
ش ح۔ش م - ف ر
U-no-3619
(ریلیز آئی ڈی: 2310767)
وزیٹر کاؤنٹر : 12