وزیراعظم کا دفتر
نئی دہلی میں برکس سربراہی اجلاس کے موقع پر وزیرِ اعظم کی عوامی جمہوریہ ویتنام کے وزیرِ اعظم سے ملاقات
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
12 SEP 2026 12:54PM by PIB Delhi
وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی میں برکس سربراہی اجلاس کے موقع پر عوامی جمہوریہ ویتنام کے وزیرِ اعظم عزت مآب جناب لے مِنھ ہنگ سے ملاقات کی۔
وزیرِ اعظم مودی نے شراکت دار ملک کی حیثیت سے برکس سربراہی اجلاس میں ویتنام کی شرکت کا خیرمقدم کیا۔ اس ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں کو باہمی تعلقات میں ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لینے کا موقع ملا۔ مئی 2026 میں عوامی جمہوریہ ویتنام کی کمیونسٹ پارٹی کے جنرل سکریٹری اور عوامی جمہوریہ ویتنام کے صدر عزت مآب جناب تولام کے ہندوستان کے سرکاری دورے کے دوران دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مستحکم جامع تزویراتی شراکت داری کی سطح تک بڑھایا گیا تھا۔ دونوں رہنماؤں نے باہمی اہمیت کے مختلف علاقائی اور عالمی امور پر بھی خیالات کا تبادلہ کیا اور اپنی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
ہندوستان اور ویتنام کے درمیان ایک دیرینہ دوستی ہے، جس کی بنیاد مشترکہ تہذیبی ورثے، باہمی اعتماد اور باہمی مفاہمت پر قائم ہے۔ ویتنام ہندوستان کی مشرق کی جانب پیش قدمی کی پالیسی کا ایک اہم ستون اور جنوب مشرقی ایشیا کے ساتھ ہندوستان کے وسیع تر روابط میں ایک اہم شراکت دار ہے۔
******
ش ح۔ ش ا ر۔ ول
Uno-3340
(ریلیز آئی ڈی: 2309429)
وزیٹر کاؤنٹر : 5