امور داخلہ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

امور داخلہ اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے نئی دہلی میں عزت مآب شہزادہ رحیم آغا خان پنجم سے ملاقات کی


ہندوستان ’آغا خان ڈیولپمنٹ نیٹ ورک‘ کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے، یہ تعلق انسانی ترقی کے لیے مشترکہ عزم پر مبنی ہے

ہماری بات چیت سماجی ترقی ، آبپاشی ، کوآپریٹیو ، قدرتی کاشتکاری-بشمول باجرےاور شمسی توانائی میں تعاون کو مستحکم کرنے پر مرکوز رہی

پائیدار ترقی اور انسانیت کی بھلائی کے لیے ان شراکت داریوں کو آگے بڑھانے کے لیے اپنے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 10 SEP 2026 9:54PM by PIB Delhi

 امور داخلہ اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے آج نئی دہلی میں عزت مآب شہزادہ رحیم آغا خان پنجم سے ملاقات کی۔

ایکس پلیٹ فارم پر اپنی پوسٹ میں امور داخلہ اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر  جناب امت شاہ نے کہاکہ’’نئی دہلی میں شہزادہ رحیم آغا خان پنجم سے ملاقات کر کے بہت  خوشی ہوئی۔ ہندوستان،آغا خان ڈیولپمنٹ نیٹ ورک کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے، جو انسانی ترقی کے لیے مشترکہ عزم پر مبنی ہیں۔ ہماری بات چیت سماجی ترقی، آبپاشی، امداد باہمی کے اداروں، قدرتی کاشتکاری، موٹے اناج اور شمسی توانائی کے شعبے میں باہمی تعاون کو مضبوط بنانے پر مرکوز رہی۔ ہم نے پائیدار ترقی اور انسانیت کی بھلائی کے لیے ان شراکت داریوں کو مزید آگے بڑھانے کے اپنے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔‘‘

***

)ش ح۔م ح۔رض)

3300: UN No


(ریلیز آئی ڈی: 2309023) وزیٹر کاؤنٹر : 5