وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم نریندر مودی کو جرمنی کے چانسلر کی ٹیلی فون کا موصول ہوئی
دونوں قائدین نے باہمی تعاون کے کلیدی شعبوں میں اہم پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا
انہوں نے باہمی مفادات سے متعلق مقامی اور عالمی موضوعات پر بھی تبادلہ خیال کیا
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
10 SEP 2026 6:27PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی کو آج وفاقی جمہوریہ جرمنی کے چانسلر عزت مآب فریڈرک مرزکی ٹیلی فون کال موصول ہوئی۔
بھارت اور جرمنی اس سال سفارتی تعلقات کے 75 برس مکمل ہونے کا جشن منا رہے ہیں، اس سلسلے میں وزیر اعظم اور چانسلر مرز نے بھارت – جرمنی کلیدی شراکت داری کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ انہوں نے اعلیٰ سطحی باہم تبادلوں میں پائیدار رفتار کا ذکر کیا اور تجارت و سرمایہ کاری، جدید تکنالوجیوں، ماحول دوست توانائی، دفاع، تعلیم اور صلاحیتوں کی منتقلی سمیت باہمی تعاون کے اہم شعبوں میں مزید مضبوطی لانے کے لیے اپنی عہدبستگی کا اعادہ کیا۔
دونوں رہنماؤں نے باہمی مفادات سے متعلق علاقائی اور عالمی موضوعات پر بھی تبادلہ خیال کیا او رعالمی امن، استحکام اور خوشحالی کو فروغ دینے کے لیے قریبی تال میل بنا کر مسلسل کام کرنے پر اتفاق کیا۔
**********
(ش ح –ا ب ن)
U.No:3284
(ریلیز آئی ڈی: 2308875)
وزیٹر کاؤنٹر : 9