وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

ڈی آر آئی نے ملک گیر کارروائیوں کے ذریعے سونے کی اسمگلنگ کے خلاف کارروائی تیز کردی ہے؛ تقریباً 41 کلو گرام غیر ملکی سونا، جس کی مالیت تقریباً 62 کروڑ روپے ہے، ضبط کیا اور تین غیر ملکی شہریوں سمیت 24 افراد کو گرفتارکیا ہے


کارروائیوں کے دوران سونا چھپانے کے جدید طریقوں اور ہوائی اڈوں، ریلوے راستوں اور بھارت-بنگلہ دیش سرحد کے ذریعے سرگرم منظم اسمگلنگ نیٹ ورکس کا انکشاف کیا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 10 SEP 2026 5:30PM by PIB Delhi

سونے کی منظم اسمگلنگ کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کو مزید تیز کرتے ہوئے ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے حالیہ دنوں میں خفیہ معلومات کی بنیاد پر کی گئی چھ کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر تقریباً 41 کلو گرام غیر ملکی سونا ضبط کیا ہے، جس کی مالیت تقریباً 62 کروڑ روپے ہے۔ ان کارروائیوں کے نتیجے میں تین غیر ملکی شہریوں سمیت 24 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ان کارروائیوں سے سونا چھپانے کے جدید طریقوں اور ہوائی اڈوں، ریلوے راستوں اور بھارت-بنگلہ دیش سرحد کے ذریعے سرگرم منظم اسمگلنگ نیٹ ورکس کا بھی انکشاف ہوا ہے۔

دہلی میں ایک بڑی کارروائی کے دوران ڈی آر آئی کے افسران نے 7 ستمبر 2026 کو ایک ایسے شخص سے وابستہ مقامات پر بیک وقت تلاشی لی، جو غیر ملکی سونے کی خریداری اور اسے مختلف شکلوں میں تبدیل کرنے میں ملوث تھا۔ ایک رہائشی احاطے میں سونا پگھلانے، اس کی چادریں بنانے اور ڈائی کٹنگ کے لیے مشینری سے لیس مینوفیکچرنگ یونٹ بھی پایا گیا۔ وہاں ایک ایک کلو گرام وزنی غیر ملکی سونے کی چار بسکٹ نما سلاخیں اور اسمگل شدہ سونے کی سلاخوں سے تیار کردہ تقریباً 6.2 کلو گرام سونے کی چینیں برآمد کی گئیں، جس کے ساتھ ضبط کیے گئے سونے کی مجموعی مقدار تقریباً 10.2 کلو گرام ہوگئی۔کارروائی کے دوران، مینوفیکچرنگ یونٹ کے مالک کو گرفتار کر لیا گیاہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/sep/image001_20260910173304_30436f.jpg

دہلی میں غیر ملکی سونے کی چار بسکٹ ضبط

ایک دوسری کارروائی میں8 ستمبر 2026 کو دہلی میں ڈی آر آئی کے افسران نے پنجاب سے آنے والی ایک گاڑی کو روکا اور اس سے 1.21 کلو گرام سونا اور تقریباً 43.50 لاکھ روپے مالیت کی غیر ملکی کرنسی برآمد کرکے ضبط کی اور ایک شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔

اس سے قبل 5 اور 6 ستمبر 2026 کو ڈی آر آئی نے بی ایس ایف کے ساتھ مل کر بھارت-بنگلہ دیش سرحد کے قریب بی او پی ہلدرپارہ میں ایک شخص سے غیر ملکی سونے کی89 بسکٹ برآمد کیں، جن کا مجموعی وزن تقریباً 11.3 کلو گرام تھا۔ مذکورہ شخص سونے کی قانونی ملکیت سے متعلق دستاویزات پیش نہیں کر سکا، جس کے بعد کسٹمز ایکٹ، 1962 کے تحت سونا ضبط کر لیا گیا۔ گرفتار کیے گئے شخص نے اسمگلنگ میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا اور کسٹمز ایکٹ، 1962 کی متعلقہ دفعات کے تحت اسے گرفتار کر لیا گیاہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/sep/image004_20260910173452_46c825.jpg

بھارت-بنگلہ دیش سرحد پر 11.3 کلو گرام سونا ضبط

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/sep/image005_20260910173535_6909d5.png

ہاؤڑہ ریلوے اسٹیشن پر غیر ملکی سونے کی چار مسخ شدہ بسکٹ ضبط

 مغربی بنگال میں ایک اور کارروائی کے دوران 3 اور 4 ستمبر 2026 کو ڈی آر آئی کے افسران نے ہاؤڑہ ریلوے اسٹیشن پر ایک ایسے مسافر کو روکا جو فرضی نام سے سفر کر رہا تھا۔ اس کے جسم کے گرد چھپائی گئی خصوصی طور پر تیار کردہ کپڑے کی بیلٹ سے غیر ملکی سونے کی چار مسخ شدہ بسکٹ برآمد ہوئیں، جن کا مجموعی وزن 4.6 کلو گرام تھا۔ تحقیقات سے معلوم ہوا کہ سونے کو پگھلا کر مسخ شدہ سلاخوں میں تبدیل کیا گیا تھا تاکہ اسے مزید ترسیل کے لیے ممبئی پہنچایا جا سکے۔ مسافر اور اس کے ساتھی دونوں کو گرفتار کر لیا گیا۔

ممبئی میں ڈی آر آئی کے افسران نے ٹرانزٹ مسافروں، ہوائی اڈے کے عملے اور سونے کے وصول کنندہ یا ہینڈلر پر مشتمل ایک منظم اسمگلنگ نیٹ ورک کا پردہ فاش کیاہے۔ 9 اور 10 ستمبر 2026 کو ڈی آر آئی کے افسران نے ہوائی اڈے سے خفیہ طور پر کار کے ذریعے نکلنے کے بعد تقریباً 50 کلومیٹر تک تعاقب کرتے ہوئے ایک ایسے ہوائی اڈے کے ملازم کو روکا، جو اسمگل کیے گئے سونے کو وصول کرکے ہوائی اڈے سے خفیہ طور پر باہر نکالنے میں ملوث تھا۔ تلاشی کے دوران اس کے قبضے سے موم کی شکل میں سونے کے سفوف پر مشتمل تین کیپسول برآمد ہوئے ہیں۔تحقیقات سے معلوم ہوا کہ سونے کے یہ کیپسول اسے ٹرانزٹ ایریا میں ایک ٹرانزٹ مسافر نے دیے تھے اور ایک خاتون ہوائی اڈے کی ملازمہ بھی اس معاملے میں ملوث تھی۔ اس کے بعد فوری طور پر کی گئی کارروائی میں ممبئی ہوائی اڈے پر دو ٹرانزٹ مسافروں کو اس وقت روکا گیا جب وہ ہوائی اڈے کے عملے کے حوالے پانچ سونے کے کیپسول کر رہے تھے۔ یہ ٹرانزٹ مسافر مسقط اور دبئی سے ممبئی پہنچے تھے اور اسمگل شدہ سونا حوالے کرنے کے بعد بینکاک کے لیے آگے کا سفر کرنے والے تھے۔ اسمگل کیے گئے سونے کو ہوائی اڈے سے خفیہ طور پر باہر نکالنے میں ملوث ایک خاتون ایئرلائن ملازمہ اور سامان کے وصول کنندہ کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔

مجموعی طور پر موم کی شکل میں سونے کے سفوف پر مشتمل 8 کیپسول برآمد کرکے ضبط کیے گئے، جن میں موجود سونے کا خالص وزن 3.47 کلو گرام تھا۔ دو ٹرانزٹ مسافروں، ہوائی اڈے کے عملے کے دو ارکان اور ایک وصول کنندہ سمیت پانچ افراد کو گرفتار کیا گیا۔ یہ کارروائی ایک بار پھر اس بات کو اجاگر کرتی ہے کہ منظم اسمگلنگ نیٹ ورک اسمگل کیے گئے سونے کو خفیہ طور پر باہر نکالنے کے لیے ٹرانزٹ راستوں اور ہوائی اڈے کے عملے کا بڑھتے ہوئے پیمانے پر استعمال کر رہے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/sep/image006_20260910173659_7cb163.jpg

ممبئی میں پیسٹ کی شکل میں سونے پر مشتمل آٹھ کیپسول ضبط

اس سے قبل 31 اگست 2026 اور 6 ستمبر 2026 کو کی گئی دو الگ الگ کارروائیوں میں ڈی آر آئی کے افسران نے کولکاتا سے ممبئی جانے والی ٹرین میں سفر کرنے والے ایک مسافر سے 1.6 کلو گرام غیر ملکی سونا ضبط کیاتھا، جس کے بعد اسے گرفتار کر لیا گیا۔ایک دوسری کارروائی میں ہانگ کانگ سے درآمد کی گئی ٹریڈ مل کی موٹر سے تقریباً 700 گرام وزنی 24 قیراط سونے کی کمان نما سلاخ برآمد کی گئی۔ ممبئی، چنئی، تروولور اور چنگل پٹو میں بعد کی گئی تلاش کے دوران سونا چھپانے کے لیے استعمال ہونے والی دیگر کھولی گئی مشینیں اور آلات بھی برآمد ہوئے۔ ایک چینی شہری سمیت دو افراد کو گرفتار کیا گیاہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/sep/image008_20260910174253_e0c4db.jpg

ممبئی میں ٹریڈ مل کی موٹر سے سونا برآمد

8 اور 9 ستمبر 2026 کو ڈی آر آئی نے اتر پردیش کی چندولی پولیس کے ساتھ مل کر ایک کارروائی کی اور کار کے گیئر باکس کے نیچے ایک ڈبے میں چھپائی گئی غیر ملکی سونے کی 22 بسکٹ برآمد کرنے سے متعلق کارروائی اپنے ہاتھ میں لی۔ کار میں سوار افراد برآمد شدہ سونے کی قانونی ملکیت کے ثبوت میں کوئی دستاویز پیش نہیں کر سکے۔ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا کہ برآمد کیا گیا سونا بنگلہ دیش سے اسمگل کرکے لایا گیا تھا۔ چنانچہ تقریباً 2.56 کلو گرام وزنی برآمد شدہ سونا ضبط کر لیا گیا اور کسٹمز ایکٹ، 1962 کی دفعات کے تحت ڈی آر آئی نے دونوں افراد کو گرفتار کر لیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/sep/image009_20260910174736_ba1b68.jpg

وارانسی میں ڈی آر آئی نے سونے کی 22 بسکٹس ضبط کیں۔

8 اور 9 ستمبر 2026 کو ڈی آر آئی کے افسران نے بنگلورو کے کیمپے گوڈا بین الاقوامی ہوائی اڈے کے ملکی آمد والے حصے میں ایک مسافر کو روکا، جو فرضی شناخت کے ساتھ سفر کر رہا تھا۔ شبہ تھا کہ اس نے طیارے کے اندر چھپایا گیا اسمگل شدہ سونا نکالا ہے۔ تلاشی کے دوران اس کے سامان سے سونے کی پانچ کٹی ہوئی بسکٹ برآمد ہوئیں، جن کا مجموعی وزن تقریباً 1 کلو گرام تھا۔ ایک شخص کو گرفتار کر لیا گیاہے۔

چنئی میں 30 اگست اور یکم ستمبر 2026 کو ڈی آر آئی کے افسران نے مخصوص خفیہ اطلاع کی بنیاد پر چنئی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر سری لنکا سے آنے والے دو مسافروں کو دو الگ الگ پروازوں سے پہنچنے کے بعد روکا۔ ان کے جسم میں چھپا کر رکھے گئے سونے کے پیسٹ پر مشتمل آٹھ کیپسول برآمد کیے گئے، جنہیں نکالنے کے بعد 2.5 کلو گرام 24 قیراط سونا حاصل ہوا۔ تحقیقات سے ہوائی اڈے کے عملے کی اندرونی ملی بھگت کا انکشاف ہوا۔ اس معاملے میں دونوں غیر ملکی مسافروں سمیت چھ افراد کو گرفتار کیا گیاہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/sep/image012_20260910175032_9c0337.jpg

چنئی میں 8 سونے سے بھرے کیپسول ضبط کیے گئے۔

کالی کٹ میں1 اور 2 ستمبر 2026 کو کی گئی دو الگ الگ کارروائیوں میں ڈی آر آئی کے افسران نے 1.7 کلو گرام سونا ضبط کیا۔ ایک معاملے میں کالی کٹ بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ایک مسافر کی شیر خوار بیٹی کے پہنے ہوئے ڈائپر میں چھپائے گئے دو کیپسول اور ایک پیکٹ میں موجود سونے پر مشتمل مرکب سے 770 گرام سونا نکالا گیا۔ دوسرے معاملے میں دبئی سے آنے والے ایک مسافر کے چیک اِن سامان میں موجود کافی مشین کے بھاری دھاتی حلقے والے حصے سے تقریباً 1 کلو گرام وزنی 24 قیراط سونے کا ٹکڑا برآمد کیا گیا۔ دو افراد کو گرفتار کر لیا گیاہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/sep/image013_20260910175138_2c1b36.jpg

کالی کٹ میں کافی مشین میں چھپا کر رکھا گیا سونا

ڈی آر آئی کی خفیہ معلومات پر مبنی اور نفاذکی مربوط کارروائیاں اسمگلنگ کے سلسلے کے مختلف مراحل پرسونے کی منظم اسمگلنگ کے نیٹ ورکس کو مسلسل ناکام بنا رہی ہیں اور قیمتی دھاتوں کی ملک میں غیر قانونی ترسیل کو روک رہی ہیں۔

******

ش ح۔م م ع۔اش ق

U. No. 3276


(ریلیز آئی ڈی: 2308844) وزیٹر کاؤنٹر : 7