وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

وزیر دفاع کی کولمبو میں سری لنکا کے صدر سے خیرسگالی ملاقات


ہندوستان اور سری لنکا کا علاقائی سلامتی و خوشحالی کے ساتھ مشترکہ ترقی اور عوامی بہبود کے عزم کا اعادہ

قریبی دوست اور ہمسایہ ہونے کے ناطے ہندوستان اسے اپنا فرض سمجھتا ہے کہ وہ پہلے مددگار کے طور پر تعاون فراہم کرے اور آئندہ بھی ایسا کرتا رہے گا: جناب راج ناتھ سنگھ

سری لنکا کبھی بھی اپنی سرزمین کوہندوستان کی سلامتی سے متعلق مفادات کے خلاف سرگرمیوں کے لیے استعمال نہیں ہونے دے گا: جناب انورا کمارا ڈسانائیکے

دونوں ممالک نے سری لنکا کی فضائیہ کے لیے ایل 70 توپوں کی جدید کاری اور دونوں ممالک کی قومی کیڈٹ کور اور قومی دفاعی کالجوں کے درمیان تعاون سے متعلق مفاہمت ناموں پر دستخط کیے

ہندوستانی دفاعی افواج کےذریعہ تعمیر کیے گئے تین بیلی پلوں کا ورچوئل افتتاح

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 09 SEP 2026 2:39PM by PIB Delhi

وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ نے 9 ستمبر 2026 کو کولمبو میں سری لنکا کے صدر جناب انورا کمارا ڈسانائیکے سے ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں نے دونوں ممالک کے درمیان کثیرالجہتی شراکت داری کے تمام پہلوؤں سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا۔ یہ شراکت داری روایتی طور پر خوشگوار تعلقات اور باہمی اعتماد پر مبنی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/sep/image001_20260909144058_e05b26.jpg

دونوں فریقوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ تہذیبی رشتوں میں جڑے قریبی ہمسایوں اور بحری شراکت داروں کی حیثیت سےہندوستان اور سری لنکا خطے کی سلامتی، تحفظ، امن اور خوشحالی کو یقینی بنانے کے لیے مشترکہ طور پر کام کرتے ہوئے اپنی ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود کے لیے باہمی تعاون جاری رکھیں گے۔ وزیر دفاع نے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی جانب سے نیک خواہشات پیش کیں اور اس بات پر زور دیا کہ دونوں ممالک کے عوام مالا مال تاریخی و تہذیبی روابط اور عوامی سطح پر باہمی تبادلوں کی بنیاد پر گہری دوستی کے رشتے میں بندھے ہوئے ہیں۔

وزیر دفاع کا گرمجوشی سے خیرمقدم کرتے ہوئے صدر ڈسانائیکے نے وزیر اعظم مودی کے ساتھ اپنی ملاقاتوں کو یاد کیا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ سری لنکا کبھی بھی اپنی سرزمین کو ہندوستان کے سلامتی سے متعلق مفادات کے منافی کسی بھی سرگرمی کے لیے استعمال نہیں ہونے دے گا۔

صدر ڈسانائیکے نے سمندری طوفان ڈٹوہ کے دوران آپریشن ساگر بندھو کے تحت ہندوستان کی جانب سے کی گئی  مدداور جزیرے کے مختلف حصوں میں تعمیر نو اور بحالی کے کاموں میں سہولت فراہم کرنے کے لیے نئی دہلی کی جانب سے دیے گئے جامع بحالی پیکیج پر اظہارِ تشکر کیا۔

وزیر دفاع نے زور دیتے ہوئے کہا کہ سری لنکا کے قریبی ترین دوست اور ہمسایہ ہونے کے ناطے ہندوستان اسے کوئی احسان نہیں ،بلکہ اپنی ذمہ داری سمجھتا ہے کہ وہ پہلے مددگار کے طور پر امداد فراہم کرےاور مستقبل میں بھی ایسا کرتا رہے گا۔

دونوں رہنماؤں نےہندوستانی دفاعی افواج کے ذریعے تعمیر کیے گئے تین بیلی پلوں کا ورچوئل وسیلے سےفتتاح کیا۔ دونوں فریقوں نے سری لنکا کی فضائیہ کے لیے ایل 70 توپوں کی جدید کاری اور دونوں ممالک کی قومی کیڈٹ کور (این سی سی) اور قومی دفاعی کالجوں (این ڈی سی) کے درمیان تعاون سے متعلق مفاہمت ناموں پر کا بھی تبادلہ کیا۔

سری لنکا کی فضائیہ کے لیے چھ ایل 70 توپوں کی جدید کاری سے متعلق مفاہمتی یادداشت حکومت ہند کی جانب سے فراہم کردہ مالی امداد کے تحت ہے۔ ان فضائی دفاعی توپوں کی جدید کاری سے سری لنکا میں اہم تنصیبات کے فضائی دفاعی نظام کو نمایاں طور پر مضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔ یہ فضائی دفاعی توپیں اس سے قبل ہندوستان نے سری لنکا کی فضائیہ کو فراہم کی تھیں۔

ہندوستان کے نیشنل ڈیفنس کالج (این ڈی سی) اور سری لنکا کے قومی دفاعی کالج (این ڈی سی) کے درمیان تعلیمی تعاون سے متعلق مفاہمت نامے سے علمی معلومات کے تبادلے میں سہولت ملے گی، جو دونوں  اداروں کے درمیان تعلیمی روابط کو مزید مضبوط بنانے کی جانب ایک اہم قدم ثابت ہوگا۔ قومی کیڈٹ کور (این سی سی) کے درمیان تعاون سے متعلق مفاہمت  نامہ ہندوستان اور سری لنکا کے درمیان این سی سی کے نوجوانوں کے تبادلے کے پروگرام کو باقاعدہ شکل دے گی۔ یہ تبادلہ پروگرام دنیا کے مختلف ممالک کے این سی سی کیڈٹس کو ہر سال نئی دہلی آنے اور این سی سی کی تقریبات میں شرکت کرنے کا ایک بیش قیمت موقع فراہم کرتا ہے۔

*****

ش ح- م ع ن– ش ہ ب

UR No. 3203


(ریلیز آئی ڈی: 2308279) وزیٹر کاؤنٹر : 7