وزارت اطلاعات ونشریات
azadi ka amrit mahotsav

این ایف ڈی سی-این ایف اے آئی اور ایف ٹی آئی آئی کی جانب سے متحرک تصویری مواد کے تحفظ، آرکائیونگ، ڈیجیٹائزیشن اور بحالی پر خصوصی ورکشاپ کا انعقاد

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 03 SEP 2026 6:15PM by PIB Delhi

این ایف ڈی سی-نیشنل فلم آرکائیو آف انڈیا (NFDC-NFAI)، فلم اینڈ ٹیلی ویژن انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا (FTII)، پونے کے اشتراک سے "متحرک تصویری مواد: تحفظ، آرکائیونگ، ڈیجیٹائزیشن اور بحالی" کے موضوع پر ایک خصوصی ورکشاپ کا انعقاد کرے گا۔ یہ ورکشاپ 5 سے 15 اکتوبر 2026 تک، ہفتہ اور اتوار کو چھوڑ کر، پونے میں NFDC-NFAI اور FTII کے کیمپسز میں منعقد ہوگی۔

یہ ورکشاپ طلبہ، فلم کے شعبے میں پیشہ ورانہ کیریئر کے خواہش مند افراد، محققین اور ان تمام افراد کے لیے ترتیب دی گئی ہے جو فلمی مواد کے تحفظ، آرکائیونگ، بحالی، فلم ٹیکنالوجی اور سمعی و بصری ورثے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

ورکشاپ کے دوران شرکا کو متحرک تصویری مواد کے تحفظ کے فن، سائنس اور عملی طریقۂ کار سے آگاہ کیا جائے گا۔ اس مقصد کے لیے کلاس روم سیشنز، عملی مظاہرے، عملی تربیت، ادارہ جاتی دورے اور محفوظ و بحال شدہ فلموں کی اسکریننگ کا اہتمام کیا جائے گا۔

پروگرام میں متحرک تصویری مواد کا تحفظ، میٹا ڈیٹا، ڈیجیٹل تحفظ، فلم کی مختلف اقسام اور بیسز، احتیاطی تحفظ (Preventive Conservation)، ڈیجیٹل فلم بحالی، کاغذی مواد کا تحفظ اور آڈیو بحالی جیسے اہم موضوعات شامل ہوں گے۔عملی تربیتی سیشنز میں فلم کی شناخت، معائنہ اور مرمت، فلم کی دستی صفائی، سیلولائڈ اور ڈیجیٹل فلم پروجیکشن، فلم اسکیننگ اور ڈیجیٹائزیشن شامل ہوں گے۔شرکا کو فلم اسکینرز، تصویر اور آڈیو اسکیننگ، فلموں کے ذخیرہ کرنے کی ضروریات، کلر گریڈنگ اور کوالٹی کنٹرول کے بارے میں بھی عملی اور تکنیکی معلومات فراہم کی جائیں گی۔شرکا کو NFDC-NFAI کے کام کرنے کے ماحول اور وہاں دستیاب سہولیات کا براہِ راست تجربہ حاصل ہوگا، جس میں اس کی لائبریری، والٹس (محفوظ ذخائر)، دستاویزی مرکز اور پروجیکشن روم شامل ہیں۔ورکشاپ کے ذریعے شرکا کو پیشہ ورانہ فلم بحالی کے عملی طریقۂ کار سے بھی روشناس کرایا جائے گا۔ اس سلسلے میں Prasad Corp. کی معاونت حاصل ہوگی، جو فلم کی مرمت، تحفظ اور ڈیجیٹل بحالی کے لیے اپنی تکنیکی مہارت اور ضروری آلات فراہم کرے گی۔

پروگرام کے تحت NFDC-نیشنل فلم آرکائیو آف انڈیا، FTII، بھنڈارکر اورینٹل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ اور ریزرو بینک آف انڈیا آرکائیوز کے ادارہ جاتی دورے بھی کرائے جائیں گے۔ ان دوروں کے ذریعے شرکا کو آرکائیوی مجموعوں کے تحفظ، دستاویز بندی، نگہداشت اور انتظام کے مختلف طریقوں سے آگاہی حاصل ہوگی۔بین الاقوامی نقطۂ نظر فراہم کرنے کے لیے تھائی فلم آرکائیو میں اختیار کیے جانے والے طریقۂ کار پر ایک خصوصی سیشن بھی منعقد کیا جائے گا۔پروگرام میں آرکائیوی اور بحال شدہ فلموں کی اسکریننگ بھی اہم حصہ ہوگی، جس میں 35 ملی میٹر اور ڈیجیٹل فارمیٹس کے حوالے سے خصوصی پریزنٹیشنز شامل ہوں گی۔اس اقدام کے حوالے سے ایف ٹی آئی آئی کے وائس چانسلر جناب دھیرج سنگھ نے کہا کہ یہ پروگرام فلمی تعلیم اور سنیما کے ورثے کے تحفظ کو ایک ساتھ جوڑتا ہے۔ اس کے ذریعے شرکا کو علمی تعلیم، عملی تجربہ اور خصوصی نوعیت کی سہولیات تک رسائی حاصل ہوگی۔

این ایف ڈی سی کے منیجنگ ڈائریکٹر جناب پرکاش مگدم نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد طلبہ اور فلمی شعبے میں پیشہ ورانہ کیریئر کے خواہش مند افراد کے ساتھ ادارے کے تجربات اور خصوصی مہارتیں شیئر کرنا اور فلمی ورثے کے تحفظ میں زیادہ دلچسپی پیدا کرنا ہے۔پرساد کارپ کے ڈائریکٹر اور چیف ٹیکنالوجی آفیسر جناب ابھیشیک پرساد نے کہا کہ اس اشتراک سے صنعت کے تجربات اور جدید ٹیکنالوجی کو نئی نسل کے ساتھ شیئر کرنے میں مدد ملے گی، جس کے نتیجے میں مستقبل کے فلمی ورثے کے تحفظ کے ماہرین کی بہتر تربیت اور تیاری ممکن ہوگی۔

یہ کورس کورس ڈائریکٹر محترمہ اپرنا سبرامنیم کی نگرانی میں منعقد ہوگا اور اس میں زیادہ سے زیادہ 24 شرکا کو داخلہ دیا جائے گا۔ کورس کی فیس فی شریک 12,000 روپے مقرر کی گئی ہے۔

دلچسپی رکھنے والے امیدوار رجسٹریشن اور مزید معلومات کے لیے FTII سے فون نمبر 020-2553 0085 پر رابطہ کر سکتے ہیں یا info.cfol@ftii.ac.in / fro@ftii.ac.in پر ای میل بھیج سکتے ہی

***

ش ح۔ ش ت۔رض

U.No. 3099


(ریلیز آئی ڈی: 2307366) وزیٹر کاؤنٹر : 7