وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

وزیردفاع نے نئی دہلی میں بیلجیم کے وزیردفاع کے ساتھ دوطرفہ مذاکرات  کئے


فریقین نے دفاعی تعاون کے مکالمہ ، اعلیٰ سطحی دوروں، تربیت اور استعدادکار میں اضافے کے ذریعے باہمی تعلقات کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 03 SEP 2026 12:49PM by PIB Delhi

وزیردفاع جناب راج ناتھ سنگھ نے 3 ستمبر 2026 کو نئی دہلی میں بیلجیم کے وزیردفاع اور خارجہ تجارت جناب تھیو فرینکن کے ساتھ دوطرفہ ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران دونوں فریقوں نے دفاع اور صنعتی تعاون کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا۔ دونوں وزرائے دفاع نے دفاعی تعاون کے مکالمہ، اعلیٰ سطحی دوروں، تربیت اور استعداد کار میں اضافہ کے ذریعہ دوطرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/sep/PIC1(1)_20260903125035_f4e802.jpeg

دونوں رہنماؤں نے علاقائی امن و سلامتی سے متعلق امور پر بھی تبادلۂ خیال کیا اور بحرہند و بحرالکاہل کے خطے میں بحری سلامتی کے لیے تعاون کی ضرورت کو تسلیم کیا۔ انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ہندوستان اور بیلجیم کے درمیان شراکت داری باہمی اعتماد اور احترام کی مشترکہ اقدار پر مبنی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/sep/PIC5(1)_20260903125044_8d0134.jpeg

یہ ملاقات نئی دہلی میں وزیراعظم جناب نریندر مودی اور بیلجیم کے وزیراعظم جناب بارٹ ڈی ویور کے درمیان ہونے والی ملاقات کے موقع پر ہوئی۔

***

) ش ح – ظ الف - ع د )

U- No. 2979


(ریلیز آئی ڈی: 2306288) وزیٹر کاؤنٹر : 6