کامرس اور صنعت کی وزارتہ
تجارت سے متعلق بھارت۔افغانستان مشترکہ ورکنگ گروپ کا ورچوئل اجلاس ؛ دوطرفہ تجارت اور اقتصادی تعاون کو مضبوط بنانے کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا
مشترکہ ورکنگ گروپ میں تجارتی سہولت کاری، کسٹمز تعاون، رابطہ کاری اور سرمایہ کاری پر تبادلۂ خیال ہوا؛ تجارتی روابط کو مزید مضبوط بنانے کے لیے آئندہ کے اقدامات پر اتفاق کیا گیا
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
02 SEP 2026 11:08AM by PIB Delhi
تجارت، کامرس اور سرمایہ کاری سے متعلق بھارت۔افغانستان مشترکہ ورکنگ گروپ (جے ڈبلیو جی) کا اجلاس یکم ستمبر 2026 کو ورچوئل طریقے سے منعقد ہوا۔ اجلاس میں بھارت اور افغانستان کے حکام نے شرکت کی، جن میں تجارت، صنعت، کسٹمز، ضابطہ کار اداروں اور سفارتی مشنز کے نمائندے شامل تھے۔
دونوں فریق نے دوطرفہ تجارت اور اقتصادی تعاون سے متعلق مختلف امور کا جائزہ لیا اور دونوں ممالک کے درمیان تجارت کو مزید آسان بنانے اور تجارتی روابط کو مضبوط کرنے کے لیے اقدامات پر تبادلۂ خیال کیا۔
اجلاس میں تجارت کو آسان بنانے اور کسٹمز تعاون، افغان تاجروں کے لیے ویزا سہولت، بینکاری اور مالیاتی تعاون، ادویات اور زرعی مصنوعات کی تجارت، توانائی کے شعبے میں تعاون، سرمایہ کاری اور تجارت کے فروغ، محصولات میں رعایت، مال برداری کے لیے رابطہ کاری اور بندرگاہوں سے متعلق امور سمیت اہم موضوعات پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
دونوں فریق نے ادارہ جاتی تعاون کو مزید مضبوط بنانے اور نشان زد شعبوں میں آئندہ کے اقدامات جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ ان شعبوں میں کسٹمز اور اعداد و شمار کے تبادلے کے سلسلے میں بہتر تعاون، ادویات اور زراعت کے شعبوں میں ضابطہ کار تعاون، تجارتی رابطہ کاری میں بہتری، نیز سرمایہ کاری اور کاروباری اداروں کے درمیان باہمی روابط کو فروغ دینا شامل ہے۔
اجلاس خوشگوار اور تعمیری ماحول میں منعقد ہوا۔ دونوں فریق نے بھارت۔افغانستان کے درمیان تجارت، کامرس اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا اور زیرِ بحث امور پر مسلسل رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔
********
ش ح۔ع ح ۔رض
U-2922
(ریلیز آئی ڈی: 2305864)
وزیٹر کاؤنٹر : 5