نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

نائب صدر جناب سی پی  رادھا کرشنن 29 سے 31 اگست تک تمل ناڈو، کرناٹک، کیرلم اور لکشدیپ کا دورہ کریں گے

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 28 AUG 2026 5:51PM by PIB Delhi

نائب صدرجمہوریہ ہند جناب سی پی رادھا کرشنن 29 سے 31 اگست 2026 تک تمل ناڈو، کرناٹک، کیرلم  اور لکشدیپ کا دورہ کریں گے۔

تین روزہ دورے کے دوران نائب صدر تعلیم، عوامی خدمت، ثقافتی ورثے، صنعت و تعلیم کے باہمی تعاون، ماہی گیری سے متعلق سرگرمیوں اور اہم عوامی تقریبات پر مشتمل متعدد پروگراموں میں شرکت کریں گے۔

29 اگست کو تمل ناڈو اور کرناٹک کا دورہ

نائب صدر 29 اگست کو تمل ناڈو کے ایروڈ میں کونگو ویلالار انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی ٹرسٹ کے یومِ تاسیس کی تقریب میں شرکت کریں گے۔

بعد ازاں اسی روز جناب سی پی رادھا کرشنن بنگلورو روانہ ہوں گے، جہاں وہ ودھان سودھا میں کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ جناب رام کرشن ہیگڑے کی صد سالہ تقریبات میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کریں گے۔

30 اگست کو کیرلم کا دورہ

نائب صدر 30 اگست کو کیرلم کے دورے کا آغاز الاپوزا سے ہوگا، جہاں وہ لیو تیرہویں ہائر سیکنڈری اسکول میں کیرالہ کومودی کی 115ویں سالگرہ کی تقریبات میں شرکت کریں گے۔

اس کے بعد وہ پتنم تھِٹا روانہ ہوں گے، جہاں وہ ارنمولا واٹر فیسٹول 2026 کا افتتاح کریں گے۔

بعد ازاں جناب سی  پی رادھا کرشنن ترواننت پورم روانہ ہوں گے، جہاں وہ کیرلم کے اہم ثقافتی تہوار اونم کی تقریبات کے سلسلے میں اونم پیجینٹری (جلوس ) کا افتتاح کریں گے۔

31 اگست کو لکش دیپ اور کیرلم کا دورہ

نائب صدر 31 اگست کو لکشدیپ کے اگتی جزیرے کا دورہ کریں گے، جہاں وہ ماہی پروری، مویشی پروری اور ڈیری کی وزارت کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے عوامی رابطہ پروگرام میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کریں گے۔

کیرلم واپسی پر جناب سی پی رادھا کرشنن کوچی کے کاکّنّاڈ میں واقع راج گری اسکول آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے آڈیٹوریم میں راج گری اسکول آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (آر ایس ای ٹی) کی سلور جوبلی تقریبات اور ’کنفلوئنس 3.0‘ انڈسٹری – اکیڈمیاسمٹ میں شرکت کریں گے۔

 

***

ش ح۔ م م۔ م الف

U. No- 2737


(ریلیز آئی ڈی: 2304368) وزیٹر کاؤنٹر : 6