شہری ہوابازی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

کانپور میں گنگا بیراج کے نزدیک ٹیکنیم پی 2006 ٹی دوہرے  انجن والا طیارہ حادثے کا شکار

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 27 AUG 2026 2:08PM by PIB Delhi

موصولہ ابتدائی معلومات کے مطابق ، وی ٹی-این بی وی رجسٹریشن والا اور میسرز گرگ ایوی ایشن لمیٹڈ ، کانپور کے ذریعے چلایا جانے والا ٹیکنیم پی2006 ٹی دوہرے  انجن والا طیارہ 27 اگست 2026 کی سہ پہر کو کانپور سول ہوائی اڈے سے تقریبا 5 این ایم کے فاصلے پر گنگا بیراج کے قریب حادثے کا شکار ہو گیا ۔

یہ طیارہ کانپور سول ہوائی اڈے کے مقامی فلائنگ علاقے میں تربیتی پرواز پر تھا ۔  طیارے میں دو افراد  ، ایک ٹرینی پائلٹ اور ایک انسٹرکٹر سوار تھے ۔  حادثے میں دونوں کو شدید چوٹیں آئیں ۔

ہوا بازی کے ڈائریکٹوریٹ جنرل (ڈی جی سی اے) کے تین عہدیداروں کی ایک ٹیم ضروری ریگولیٹری نگرانی اور ہم آہنگی کے لیے جائے حادثہ کی جانب رونہ ہو گئی ہے۔

طیاروں کے حادثے کی تحقیقات کرنے والے  بیورو (اے اے آئی بی) کو مطلع کر دیا گیا ہے اور وہ قابل اطلاق قواعد و ضوابط کے مطابق حادثے کی تفصیلی تحقیقات کرے گا ۔  تحقیقات کے ذریعے حادثے کی وجوہات کا پتہ لگایا  جائے گا ۔

****

ش ح۔ م ع۔ خ م

U N-2650


(ریلیز آئی ڈی: 2303749) وزیٹر کاؤنٹر : 10