وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم نےنیپال کے وزیر اعظم سے بات کی
وزیراعظم کا سیلاب میں جانی نقصان پر اظہار تعزیت
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
26 AUG 2026 6:02PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے نیپال کے وزیر اعظم بلیندر شاہ سے بات کی اور نیپال میں سیلاب کی وجہ سے ہونے والے جانی نقصان پر تعزیت کا اظہار کیا۔ جناب مودی نے کہا کہ بھارت کے لوگ اس مشکل وقت میں نیپال میں اپنی بہنوں اور بھائیوں کے ساتھ یکجہتی کے ساتھ کھڑے ہیں۔
انہوں نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہبھارت نیپال کو ہر ممکن انسانی امداد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے، اوربھارتیہ ٹیمیں ریسکیو اور ریلیف کی کوششوں پر نیپالی حکام کے ساتھ قریبی رابطے میں ہیں۔
وزیر اعظم نےایکس پر پوسٹ کیا:
وزیر اعظم بلیندر شاہ سے بات کی اور نیپال میں سیلاب سے ہونے والے جانی نقصان پر تعزیت کا اظہار کیا۔ بھارت کے لوگ اس مشکل وقت میں نیپال میں اپنی بہنوں اور بھائیوں کے ساتھ یکجہتی کے ساتھ کھڑے ہیں۔
بھارت نیپال کو ہر ممکن انسانی امداد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔ ہماری ٹیمیں ریسکیو اور ریلیف کی کوششوں پر قریبی تعاون کر رہی ہیں۔
***
(ش ح۔اص)
UR No 2630
(ریلیز آئی ڈی: 2303554)
وزیٹر کاؤنٹر : 15